
دہلی سکریٹریٹ میں اعضاءکے عطیہ کا عہد اور اسکولی بچوں کا پروگرام
نئی دہلی، 17 ستمبر (میرا وطن نیوز )
وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والی ‘سیوا سنکلپ ابھیان’ کے حصے کے طور پر دہلی سرکار نے جمعرات کوالگ الگ مقامات پرمختلف پروگرام منعقد کئے۔ ان میں جہاں تیاگ راج اسٹیڈیم میں خون کے عطیہ کے ایک بڑے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،وہیںایک دیگر پروگرام میں اعضاءکے عطیہ کے عہد کی مہم کا آغاز کیاجبکہ اس دوران اسکولی بچوں کے ساتھ کا جشن کااہتمام کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے خود خون کا عطیہ دے کر مہم میں حصہ لیا اور دہلی کے عوام پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ بے لوث اور وقف عوامی زندگی سے تحریک لیتے ہوئے، ‘سیوا سنکلپ ابھیان’ کے ذریعہ دہلی میں خدمت اور عوامی شرکت کے جذبے کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ خون کا عطیہ محض خون دینے کا عمل نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور باہمی رشتوں کے مقدس بندھنوں کو مضبوط کرنے کا ایک عزم ہے۔ اس کیمپ میں مجموعی طور پر خون کے 2,080 یونٹ جمع کیے گئے۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا، کابینہ وزرائ، اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر دہلی سرکار کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے دہلی سکریٹریٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران ایک پورٹل کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس پورٹل کے ذریعے دہلی کے شہری آ ن لائن مہم میں شامل ہو سکتے ہیں اور اعضاءعطیہ کرنے کا عہد کر سکتے ہیں۔ دہلی سرکارنے اس مقصد کے لیے ایک پورٹل (https://cfwcst.delhi.gov.in/dhb/OrganTissuePledge.aspx) دستیاب کرایا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد، خود بخود ایک ڈیجیٹل عہد نامہ (سرٹیفکیٹ) تیار ہو جاتا ہے جسے شہری ڈاو ¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اعضاءکے عطیہ کو فروغ دینا، ٹرانسپلانٹ کی خدمات کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو اپنے اعضاءعطیہ کرنے کا عہد کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خود اپنے اعضاءعطیہ کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا اور عہد نامہ پ ±ر کیا۔
دہلی سرکار نے جمعرات کو دہلی سکریٹریٹ میں دو خصوصی گیتوں کی شروعات کی۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ان گیتو ں کو لانچ کیا۔ اسکول کے بچوں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ یہ گیت گائے اور وزیر اعلیٰ بھی ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔ اس موقع پر کابینہ کے وزیرآشیش سود اور دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بڑی تعداد میں طلباءموجود تھے۔ تقریب کے دوران بچوں کے تیار کردہ گریٹنگ کارڈز بھی وزیر اعلیٰ کو پیش کیے گئے۔
ادھر دہلی کابینہ کے وزراءنے مختلف پروگراموں میں سالگرہ منائی ۔دہلی ودھان سبھا کو روشنی سے جگمگایا گیا ۔اس کے علاوہ دہلی میونسپل کارپوریشن ،دہلی پردیش بی جے پی اور دہلی کے ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریبات میں حصہ لیا ۔
No Comments: