Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈوٹا کے سابق صدر آدتیہ نارائن مشرا کئی ماہرین تعلیم کے ساتھ کانگریس میں ہوئے شامل

قائد حزب اختلا ف راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنے کےلئے کانگریس میں آئے ہیں

نئی دہلی، 14 ستمبر(میرا وطن نیوز)
دہلی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (ڈی یو ٹی اے) کے 3بار صدر رہ چکے ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے پیر کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج قاضی نظام الدین، ریاستی صدر دیویندر یادو اور پارٹی کے درج فہرست ذاتوں کے محکمے کے قومی صدر راجندر پال گوتم نے رسمی طور پر پٹکا پہنا کر سب کو پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پرنئے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے راجندر پال گوتم نے کہا کہ ڈاکٹر مشرا اور ان کے ساتھیوں نے آئین، جمہوریت اور عوامی تعلیم کو بچانے کے عزم کے ساتھ یہ قدم اٹھایا ہے۔
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا نے کہا کہ وہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلا ف راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے کانگریس میں آئے ہیں۔ راہل گاندھی اعلی تعلیمی ادارو ں اور عوامی تعلیمی نظام پر منظم حملوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ وہ سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے تعلیمی اداروں کو بچانے اور تمام طبقوں کے لیے سماجی انصاف اور تعلیم میں مساوات کو یقینی بنانے کی لڑائی میں حصہ لینے کے لیے بھی آئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک بھر میں ہزارو ں پرائمری اور سیکنڈری اسکول بند کیے جا رہے ہیں اور اب اعلی تعلیم بھی اسی سنگین بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *