مولڑ بند وارڈ میں 2 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز
ایم ایل اے رام سنگھ نیتا جی اورکونسلر کی موجودگی میں افتتاح

نئی دہلی،30اگست (میرا وطن نیوز )
بدر پور اسمبلی حلقہ کے تحت مولڑبند وارڈ کے ایف بلاک میں اتوار کومقامی ایم ایل اے رام سنگھ نیتا جی اور کونسلر ہیم چند گوئل کی موجودگی میں رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کے ذریعہ 2 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔ سرکار کے ذریعہ ریلیز اس فنڈ کو علاقے کی تمام گلیوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ممبر پارلیمنٹ بدھوڑی نے بتایا کہ بدر پور اسمبلی کے تحت مولڑ بندوارڈ میں ترقی کا بجٹ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے فراہم کیا تھا۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیاگیا۔ آج سے شر وع ہونے والے مولڑ بند ایکسٹینشن کے مرکزی چوراہے کا نام بدل کر ‘شہید بھگت سنگھ چوک’ رکھ دیا گیا ہے۔ تقریب میںایم ایل اے رام سنگھ نیتا جی اور کونسلر ہیم چند گوئل سمیت علاقے کے مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
No Comments: