Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامع مسجد ذاکر نگر میں سہ روزہ سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

غار حرا اور واقعہ معراج کے موضوع پر علمی و تحقیقی خطابات

نئی دہلی،30اگست (میرا وطن نیوز )
مجلس تحفظ ختم نبوت دہلی کے زیراہتمام جامع مسجد ذاکر نگر میں سہ روزہ سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ہوا ، جس میں سیرت طیبہ ، نزول وحی، واقعہ معراج اور قرآن کریم جیسے اہم اور بنیادی موضوعات پر علمی و تحقیقی گفتگو کی گئی۔ کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا شاہ عالم گورکھپوری، استاذ و نائب ناظم کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت، دارالعلوم دیوبند نے کی، جبکہ حضرت مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی نقشبند ی مجددی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس کے پہلے دن ’غارحرا میں پہلی وحی: حقیقت یا افسانہ‘ کے عنوان سے خصوصی خطاب ہوا۔ حضر ت مولانا انیس احمد قاسمی نے نزول وحی کے واقعہ کو قرآن کریم، احادیث نبویہ اور معتبر اسلامی روایات کی روشنی میں تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے وحی کی حقیقت، آغازنزول اور غارِ حرا میں پیش آنے وا لے واقعہ کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے جاوید احمد غامدی کے بعض نظریات کا علمی و مدلل تجزیہ اور رد پیش کیا۔ مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ سیرت نبوی اور نزول وحی سے متعلق مباحث میں مستند نصوص اور امت کے متوارث علمی ذخیرے کو بنیادی ماخذ کی حیثیت حاصل ہے۔
دوسرے دن کانفرنس میں واقع معراج موضوعِ سخن رہا۔ مولانا نے واقع معراج کی حقیقت، اس کے شرعی دلائل اور اس کے مختلف پہلوو ¿ں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں معر ا ج رسول اکرم کے واقعہ کو واضح کرتے ہوئے اس سلسلے میں پائے جانے والے بعض شبہات کا ازالہ کیا۔ اس موقع پر جاوید احمد غامدی کے متعلقہ نظریات پر بھی علمی گفتگو کی گئی اور مولانا نے اپنے استدلا ل کے ذریعے ان نظریات کا جواب پیش کیا۔
کانفرنس کے تیسرے اور آخری دن ’معراج اور اس کا منظرنامہ‘ کے عنوان سے خصوصی خطاب کیا گیا۔ اس نشست میں سفر معراج، واقعہ اسراء، نبی کریم کی انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات اور مل اعلیٰ میں دیدارِ الٰہی سے متعلق مباحث پر سہل، عام فہم اور دلنشیں انداز میں روشنی ڈالی گئی۔
مولانا نے واضح کیا کہ واقعہ معراج قرآن و احادیثِ صحیحہ سے ثابت ایک عظیم معجزہ ہے، جسے محض خوا ب یا تمثیلی واقعہ قرار دینا اسلامی نصوص اور جمہور اہلِ علم کے مو ¿قف کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پیدا کیے جانے والے شبہات کا علمی انداز میں جائزہ لیتے ہوئے ان کے جوابات بھی پیش کیے۔
سہ روزہ کانفرنس میں علماء، ائمہ، طلبہ، مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور مستورات نے شر کت کی۔ تینوں ایام میں سیرت نبوی ، عقائد اسلامیہ اور قرآن و سنت سے متعلق اہم موضوعات پر ہونے والی علمی گفتگو سے حاضرین نے استفادہ کیا۔
مجلس تحفظ ختم نبوت دہلی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ کانفرنس اس اعتبار سے بھی اہم رہی کہ اس میں سیرت رسول اکرم کے مختلف گوشوں کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر میں پیدا ہونے والے فکری مبا حث کو بھی علمی و تحقیقی انداز میں موضوعِ گفتگو بنایا گیا، تاکہ نئی نسل کو قرآن و سنت اور مستند اسلامی علمی روایت سے مضبوطی کے ساتھ جوڑا جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *