Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آئی جی ڈی ٹی یو ڈبلیو کا ‘پربودھن انڈکشن پروگرام-2026’ اختتام پذیر

ایل جی اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں جدید ترین لیکچر ہال کمپلیکس کا افتتاح

نئی دہلی، 27 اگست(میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سردار ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو اندرا گاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی برائے خواتین (آئی جی ڈی ٹی یو ڈبلیو) میں منعقدہ ’پربودھن‘ انڈکشن پروگرام- 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پریونیورسٹی کے جدید ترین لیکچر ہال کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا گیا۔ جدید سہولیات سے آراستہ یہ کمپلیکس طلباءکو تدریس، تعامل اور علم کے تبادلے کے لیے ایک عصری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود بھی موجود تھے۔
ایل جی اور آئی جی ڈی ٹی یو ڈبلیو کے چانسلر سردار ترنجیت سنگھ سندھو نے طلباءکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ معیاری تکنیکی تعلیم حاصل کریں اور مستقبل میں اختراعی اور لیڈر بن کر ابھریں۔ انہوں نے تکنیکی تعلیم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیےآئی جی ڈی ٹی یو ڈبلیو کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو فنی تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا نہ صرف ان کی ذا تی ترقی کے لیے اہم ہے بلکہ قومی ترقی اور قیادت میں خواتین کی شرکت کو بھی تقویت دیتا ہے۔
ایل جی اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں جدید ترین لیکچر ہال کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا گیا۔’پربودھن کا مطلب‘ بیداری کی علامت ہے۔ اس جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈکشن پروگرام کا انعقا د نئے طلباءکو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول، ادارہ جاتی ثقافت اور دستیاب مواقع سے روشناس کرانے کے لیے کیا گیا۔ پروگرام میں تعلیمی فضیلت کے ساتھ جدت، قیادت، پیشہ ورانہ ترقی، اور ذمہ دار شہریت پر خصو صی زور دیاگیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *