Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ کے طلبہ کو آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور ایپم میں بہترین ملازمتیں ملیں

بی ٹیک اور ایم سی اے کے 22 طلبہ منتخب ،18لاکھ کا سالانہ پیکیج دیا جائے گا

نئی دہلی ،27اگست (میرا وطن نیوز )
یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یوپی سی) ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ کے چار طلبہ کا انتخاب آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی جانب سے18 لاکھ رو پے کے شاندار سالانہ پیکیج پر کیا گیا ہے ، جبکہ بی ٹیک(کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیو نیکیشن انجینئرنگ) اور ایم سی اے کے 22 طلبہ کا انتخاب ایپم میں ہوا ہے۔
آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی پلیسمنٹ مہم کا اختتام گزشتہ روز ایک ‘پول کیمپس‘ تقریب میں ہوا، جہاں آن لائن ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ اور انٹرویو کے تین مراحل کے بعدچار طلبہ کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔ ایپم کی پلیسمنٹ مہم اسی ماہ کے اوائل میں یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل میں منعقد کی گئی تھی۔ اس انتخابی عمل میں تحریری ٹیسٹ کے بعد گروپ مباحثہ اور انٹرویو کے مراحل شامل تھے۔
انتخابی عمل کی کامیابی سے تکمیل کے بعد ایپم کی جانب سے بائیس طلبہ کو منتخب کیا گیا۔ ان طلبہ کو پہلے چھ ماہ کی انٹرنشپ کی پیش کش کی جائے گی اور اس کی کامیاب تکمیل پر انہیں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر تعینات کیا جائے گا، جس کے لیے سالانہ پیکیج 8.8لاکھ روپے سالانہ سے شروع ہوگا۔
پروفیسر راحیلہ فاروقی اعزازی ڈائریکٹر ،پروفیسر صباح خان،اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹر، پروفیسر ریحان خان سوری،پروفیسر (ٹی پی او) اورپروفیسر سرفراز مسعود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے منتخب طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور انتخاب کے پورے عمل کے دوران ان کی محنت، لگن اور عزم کی تعریف کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *