Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

لوگ پیغمبرا سلام کی سچائی اور امانتداری کے قائل تھے ، دشمن بھی اپنی امانت آپ کے پاس رکھواتے تھے

مرکزی انجمن عید میلاد النبی ﷺ کی جانب سے نکالے گئے جلوس میں دہلی اسمبلی اسپیکر کا اظہار خیال

نئی دہلی ، 26اگست (میرا وطن نیوز )
مرکزی انجمن عید میلاد النبی ﷺ کی جانب سے بدھ کوروایتی انداز میں دہلی کا سب سے بڑا قدیمی جلو س نکالا گیا۔ جلوس سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے رسو ل اکرم ﷺ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر25سال سے مسلسل جلوس میں شرکت کرتے آرہے ہیں دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیدر گپتا نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی زندگی ہی آپ کا پیغام ہے ۔ لو گ ان کی سچائی اور امانتداری کے قائل تھے۔ ان کے دشمن بھی اپنی امانت آپ کے پا س چھوڑ جاتے تھے،آپ کہتے تھے کہ کمزورکے کھڑے رہو اور بھوکے کو کھانا کھلاو ¿۔
اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ اگر آپ کے صبر کی با ت کی جائے تو جس شہر نے آپ پر پتھر برسائے ،ان کے لیے بھی آپ نے دعائیں کیں اور فتح مکہ کے روز جب آ پ کے پاس طاقت تھی اس روز آ پ نے پتھر برسانے والوں کو معاف کردیا ، آپ چاہتے تو بدلا لے سکتے تھے اور انھیں سبق سکھاسکتے تھے ،آپ کا پیغام اور عمل شاید ہم دنیا میں پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔انھوںنے کہاکہ پیغمبر اسلام نے صبر و سچائی کی راہ دکھائی اور ہمارا بھی وہی راستہ ہونا چاہئے۔
آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹرعمیر الیاسی نے جشن ولاد ت کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہاکہ اس ملک میں سبھی مذاہب کے لوگ ساتھ مل کر رہتے ہیں اور اپنے اپنے انداز میں اس مالک حقیقی کی عباد ت کرتے ہیں۔
دہلی کے سابق میئر جے پرکاش نے کہاکہ پیغمبر اسلام کا پیغام محبت کا تھا اور آپ کے چاہنے والوں کو اس پیغام کو عام کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہم جہاں جمع ہوئے ہیں وہ علاقہ گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے جہاں سبھی مذاہب کے جلوس نکلتے ہیں اور سبھی ایک دوسرے کا استقبال کرتے ہیں۔
سابق وزیر اورمقامی رکن اسمبلی عمران حسین نے ایک بوڑھی عور ت کا واقعہ سناتے ہوئے کہاکہ جب وہ عورت آپ ﷺ پر کوڑا ڈالتی تھی تب آپ ناراض نہیں ہوتے تھے لیکن جب ایک روز کوڑا نہیں ڈالا گیا تو آپ نے دریافت کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ عورت نے مجھ پر کوڑا نہیں ڈالا، پتہ چلنے پر آپ نے اس عور ت کی عیاد ت کی اور پھر وہ عورت آپ پر ایمان لائی ۔
سابق کونسلر عمران اسمائیل نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ آج کے روز عہد کریں کہ ہر روز کسی نہ کسی حد یث پر عمل کرکے اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں گے۔ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے قاری عبدالقادر رضو ی نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میلاد کا مطلب یہی ہونا چاہئے کہ ہم اپنے عشق کا اظہار اس طرح کریں کہ اپنی زندگی کو اپنے آقا ﷺ کی زندگی کا نمونہ بنالیں اور آپ کے فرامین پر عمل پیر ہوکر سماج میں بھلائی کا حکم دیں۔
اس موقع پر انجمن کے صدر حاجی محمد احمد ، جلو س کے کنوینر حاجی شمیم قریشی، نائب صدر مہربان قریشی ، فرزان قریشی ،جان عالم ،سید اسلم ودیگر اراکین نے مہمانان کا خیر مقدم کیا۔ نظامت کے فرائض ساجد رضا نے انجام دیئے۔ ان کے علاوہ نعیم احمد پیر جی ، عبد الناصر ، حاجی فہیم، ضیاءعاشقین، سعید خاں، مشر فین قریشی،سبحان ، شبر ، سیہان سمیت بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔ صلاة وسلام ،دعاءکے بعد جلوس روانہ ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *