Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی اور گمراہ کن پوسٹ کے بارے میں تفصیلی شکایت

اراکین وفد وسطی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پو لیس روہت راجبیر سنگھ سے ملاقات کر مطالبہ

نئی دہلی، 26 اگست(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے سہ رکنی وفد نے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی کی قیادت میں وسطی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پو لیس (ڈی سی پی) روہت راجبیر سنگھ سے ملاقات کی اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جھوٹی اور گمراہ کن پوسٹ کے بارے میں تفصیلی شکایت درج کی۔ اس پوسٹ میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین سے متعلق ہے اور الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جنوبی ہندوستان کے دورے کے دورا ن شراو ن کے مقدس مہینے میں نان ویجیٹیرین کھانا کھایا تھا۔
رام ویر سنگھ بدھوڑی کے ساتھ دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری وشنو متل اور ایڈوکیٹ سنکیت گپتا بھی تھے۔ انہوں نے ڈی سی پی پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر پھیلائے گئے گمراہ کن پروپیگنڈ ے کے بارے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 299، 302، 353، 356، اور 61 کے تحت مقدمہ درج کریں اور تحقیقات شروع کریں۔
انہوںنے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی جیسی سیاسی جما عتیں جو سیاسی طور پر بی جے پی کو چیلنج کرنے سے قاصر ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے الزامات لگانے اور بی جے پی اور اس کے لیڈروں کی ساکھ کو داغدار کرنے کا سہارا لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہے کتنی ہی کوشش کر لے، ان کا مذموم پروپیگنڈہ کبھی کامیا ب نہیں ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *