Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’اردو زبان میں طبی تاریخ نویسی اور تذکرہ نگاری کی روایت‘کے عنوان سے یک روزہ سمینار کا انعقاد

نئی دہلی ، 25 اگست ( میرا وطن نیوز)
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی بہ اشتراک اصلاحی ہیلتھ کیئر فاو ¿نڈیشن’اردو زبان میں طبی تاریخ نویسی اور تذکرہ نگاری کی روایت‘کے موضوع پر نہرو گیسٹ ہاو ¿س، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمیٹی روم میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں طبی تاریخ نویسی اور تذکرہ نگاری کی روایت، اس کے تاریخی و تہذیبی پس منظر اور اردو زبان و ادب سے اس کے گہرے رشتے کے حوالے سے پرمغز خطبات اور مقالات پیش کیے گئے۔
سمینار کے افتتاحی اجلاس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نورظہیر احمد(ڈائرکٹر جنرل، سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن) نے قومی اردو کونسل اور اصلاحی ہیلتھ کیئر فاو ¿نڈیشن کو اس اہم اور منفرد موضوع پر سمینار کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے بین العلومی تناظر میں اردو زبان میں طبی تاریخ نویسی اور تذکرہ نگاری کی روایت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طبی تاریخ محض امراض، علاج اور اطبّا کے احوال کا بیان نہیں، بلکہ یہ ہمارے تہذیبی، علمی اور سماجی ارتقا کی ایک اہم دستاویز بھی ہے۔ اردو میں طبی تاریخ نویسی اور تذکرہ نگاری کی ایک گراں قدر روایت موجود ہے، جسے محفوظ کرنا اور نئی نسل تک منتقل کرنا ہماری علمی ذمہ داری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل عہد میں ہمارے لیے یہ ناگزیر ہے کہ ہم اپنے طبی، ادبی اور علمی ورثے کو جدید ذرائع کے ذریعے محفوظ کریں اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرائیں، تاکہ ہمارے اسلاف کی علمی کاوشیں محض ماضی کا حصہ بن کر نہ رہ جائیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تحقیق و جستجو کا سرچشمہ بن سکیں۔
اس سے قبل استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، )اسسٹنٹ ڈائرکٹر ،اکیڈمک)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، نے قومی اردو کونسل کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس موضوع سے متعلق کونسل کی جانب سے شائع ہونے والی اہم کتابوں کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ کونسل نے علمی، ادبی اور تحقیقی کتابوں کی اشاعت کے علاوہ طبی، سائنسی اور سماجی علوم کے میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کونسل کی جانب سے جدید اور قدیم اطبا اور طب سے متعلق 50 سے زائد کتابوں کی ترتیب و تدوین بھی کی گئی ہے۔
مہمانِ اعزازی پروفیسر کوثر مظہری(صدرِ شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے اپنی گفتگو میں طبی اصطلا حا ت اور اردو زبان کے باہمی رشتے پر نہایت جامع انداز میں روشنی ڈالی۔ انھوں نے اردو شاعری کے الفاظ، تراکیب اور قوافی میں مستعمل بعض ایسے الفاظ کی نشان دہی کی جو طبی اصطلاحات سے مماثلت رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں انھوں نے مختلف اہم ادویہ اور امراض کے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ اردو زبان و ادب کا طب، بالخصوص یونانی طب کی تہذیبی و علمی روایت سے ایک گہرا، قدیم اور معنویت سے بھرپور رشتہ رہا ہے۔ یہ مماثلتیں اس بات کی غماز ہیں کہ اردو زبان و ادب اور طب کی روایت نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہماری تہذیبی اور علمی تاریخ کو ثروت مند بنایا ہے۔ پروفیسر کوثر مظہری نے مزید کہا کہ یونانی طب محض علاج معالجے کا ایک نظام نہیں، بلکہ یہ ایک وسیع تہذیبی اور علمی ورثہ ہے، جس کے اثرات ہماری زبان، ادب اور روزمرہ زندگی تک پھیلے ہوئے ہیں۔
سیشن کے دوسرے مہمانِ اعزازی ڈاکٹر یونس افتخار منشی (ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن) نے اپنے خطاب میں طب کی مخصوص زبان اور اس کے لسانی ارتقا پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ طب کی اپنی ایک مخصوص زبان ہوتی ہے اور جس معاشرے میں اس علم کی آبیاری ہوتی ہے، وہاں کی زبان بھی طبی اصطلاحات کی تشکیل، ترویج اور فروغ کا اہم ذریعہ بنتی ہے۔ طبی زبان کسی ایک زبان تک محدود نہیں رہتی، بلکہ مختلف تہذیبوں اور علمی روایتوں کے باہمی تعامل سے تشکیل پاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طبی اصطلاحات میں فارسی اور عربی کے علاوہ دیگر زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہوئے ہیں، جو صدیوں پر محیط علمی و تہذیبی میل جول کی عکاسی کرتے ہیں۔ انھوں نے مختلف ادویہ اور امراض کے ناموں کی مثالیں پیش کرتے ہوئے ان کے ماخذ اور لسانی پس منظر پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر یونس افتخار منشی نے مزید کہا کہ برصغیر ہند و پاک میں یونانی طب کے زندہ اور متحرک رہنے اور اس کی علمی روایت کو نسل در نسل منتقل کرنے میں اردو زبان نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اردو نے نہ صرف طبی علوم کے ابلاغ کو آسان بنایا بلکہ یونانی طب کے علمی سرمائے کو محفوظ رکھنے اور عام کرنے میں بھی ایک مو ¿ثر وسیلے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے حکیم وسیم احمد اعظمی (سابق ڈپٹی ڈائرکٹر، سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن) نے اردو تذکرہ نگاری کی روایت، اس کے ارتقا اور طبی تذکرہ نگاری کے مختلف پہلوو ¿ں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انھوں نے اردو تذکرہ نگاری کے حوالے سے فورٹ ولیم کالج کی علمی سرگرمیوں، مرزا علی لطف کے ’گلشنِ ہند‘، حیدر بخش حیدری، میر تقی میر کے ”نکات الشعرا“ اور محمد حسین آزاد کے ”آبِ حیات“ جیسے اہم متون کا ذکر کیا اور تذکرہ نگاری کی روایت میں ان کی اہمیت کو واضح کیا۔ انھوں نے طبی تذکرہ نگاری کے ضمن میں ’تذکرالاطباء‘، ’طبقات الاطبائ‘ اور دیگر تذکر اطباءو حکما کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طبی تذکرے محض اطبا، حکما اور ان کی تصانیف کا تعارف نہیں کراتے بلکہ اپنے عہد کی طبی فکر، علمی ماحول، تہذیبی صورتِ حال اور طب کے ارتقا کے اہم شواہد بھی فراہم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایک اچھے تذکرے میں اختصار کے ساتھ جامعیت، تحقیق پسندی، غیر جانب داری اور مستند معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ تذکرہ نگاری کا اسلوب غیر انشائیہ، متوازن اور غیر جانب دار ہونا چاہیے، تاکہ شخصیت اور اس کے علمی و فنی کارناموں کا حقیقت پسندانہ جائزہ پیش کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خصوصیات تذکرہ نگاری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔
تعارفی کلمات میں سید منیر عظمت (سکریٹری، اصلاحی ہیلتھ کیئر فاو ¿نڈیشن) نے یونانی طب اور صحت کے حوالے سے اس موضوع کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اردو زبان، طب اور برصغیر کی تاریخی و تہذیبی روایت کے باہمی تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے اصلاحی ہیلتھ کیئر فاو ¿نڈیشن کے اغراض و مقاصد، تعلیمی سرگرمیوں، سماجی شعور بیدار کرنے اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کیا۔
افتتاحی اجلاس کی نظامت ڈاکٹر عمیر منظر(ایسوسی ایٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، لکھنو ¿ کیمپس، لکھنو ¿)نے کی، جبکہ کلماتِ تشکر ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی (جنرل سکریٹری، اصلاحی ہیلتھ کیئر فاو ¿نڈیشن) نے ادا کیے۔
افتتاحی اجلاس کے بعد دو تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے، پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر ادریس احمد، پروفیسر احمد محفوظ،پروفیسر ندیم احمد اور عارف زیدی (سابق ڈین، جامعہ ہمدرد، دہلی)نے کی۔اس میں ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی(دہلی) ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی، پروفیسر عبداللہ عزیز(لکھنو ¿)، پروفیسر حکیم اشہر قدیر (علی گڑھ)،حکیم امان اللہ (دہلی)، ڈاکٹر فیض الرحمن اقدس(دہلی) اور ڈاکٹر عبدالحلیم (لکھنو ¿) نے اپنے مقالات پیش کیے۔اجلاس کی نظامت ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔
دوسرے تکنیکی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی، پروفیسر شاہ عالم اور پروفیسر علاءالدین خاں نے کی۔ اس اجلاس میں پروفیسر خان محمد قیصر(ممبئ)، ڈاکٹر عمیر منظر(لکھنو ¿)، ڈاکٹر اسعد فیصل فاروقی(علی گڑھ)، ڈاکٹر محمد مقیم(دہلی)، اور ڈاکٹر شاہنواز فیاض(دہلی) نے اپنے مقالات پیش کیے۔اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر ثاقب عمران نے کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *