Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پرانی دہلی کے مختلف علاقوں کے عوامی مسائل پر توجہ دیںافسران :ڈاکٹر مونیکا پنت

سٹی ایس پی زون کی میٹنگ میں صفائی اورتجاوزات کو مسئلے کو لے کرکیاتبادلہ خیال

نئی دہلی 24اگست (میرا وطن نیوز )
سٹی ایس پی زون میں صفائی کے نظام کو مزید مستحکم ، تجاوزات کو روکنے اور شہری سہولیات کو وسعت د ینے اور بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ پیر کوڈپٹی میئر کے دفتر میں ایک اہم جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زون ڈپٹی کمشنر محترمہ کنیکا ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر،مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے، چاندنی چوک کے کونسلر سمن کمار گپتااور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ میٹنگ میںاس بات پر زور دیا گیاکہ عوامی سہولیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہدایت کی کہ ہر کام کا باقاعدہ جائزہ اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پرپرانی دہلی کے علاقے میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، ‘پنک ٹوائلٹ’ بلاکس، عوامی سہولیات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران مارکیٹ ایسوسی ا یشن کے نمائندوں اور مقامی کونسلر نے ڈپٹی میئر کو مقامی سطح پر درپیش مسائل، شہریوں کی ضروریات اور مارکیٹ کے علاقوں میں ضروری بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی میئر نے افسروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صفائی کی خدمات میں کوئی کوتاہی نہ ہو اور زیر التوا کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *