Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گوا میں بہت زیادہ بدعنوانی ہے، گوا کے عوام بہت دکھی اور پریشان ہیں:کجریوال

نئی دہلی/گوا، 24اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے پیر کو شری دامودر بھجنی ہفتہ کے مقدس موقع پر واسکو (گوا)واقع شری دامودر مندر میں حاضری دے کر آشیرواد لیا۔ اس دوران انہوں نے بھگوان دامودر سے گوا کے تمام لوگوں کی ترقی، صحت اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان دامودر نے 125 سال قبل گوا کی حفاظت کی تھی، اسی طرح اب بھی وہ گوا کی حفاظت کریں۔ اس موقع پر آپ کی گوا انچارج آتشی سمیت گوا یونٹ کے سینئر رہنما موجود رہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ ہم نے بھگوان دامودر کے مندر میں ان کا آشیرواد لیا اور دعا کی ہے کہ جس طرح انہوں نے 125سال قبل گوا کی حفاظت کی تھی، اسی طرح اب بھی وہ گوا کی حفاظت کریں۔ گوا میں بہت زیادہ بدعنوانی ہے اور لوگ بہت دکھی اور پریشان ہیں۔ ہم گوا کے عوام کے لیے آشیرواد لینے آئے ہیں۔ اس وقت بھجنی ہفتہ جاری ہے اور اس دوران بڑی تعداد میں عقیدت مند دامودر مندر آتے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ سب کی منوکامنا پوری ہو۔
ای20-کے مسئلے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں اروند کجریوال نے کہا کہ ای20-کے معاملے پر لوگوں کا بہت اچھا ردعمل ملا ہے۔ ہزاروں لوگوں نے ہمیں واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے ہیں اور اپنے تبصرے کیے ہیں۔ منگل کو سہ پہر 3بجے ای 20- حوالے سے ایک ٹا ¶ن ہال منعقد کیا جائے گا، جس میں میڈیا سمیت تمام لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس ٹا ¶ن ہال میں لوگ اپنی بات رکھیں گے اور بتائیں گے کہ وہ ای 20-کی وجہ سے کس طرح پریشان ہیں۔
دوسری جانب عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما اور گوا انچارج آتشی نے کہا کہ شری دامودر بھجنی ہفتہ کے مقدس موقع پر اروند کجریوال اور آپ گوا کے رہنما ¶ں کے ساتھ واسکو کے تاریخی شری دامودر مندر میں پوجا ارچنا کی۔ انہوں نے بھگوان دامودر سے دعا کی کہ وہ گوا اور اس کے تمام لوگوں کو سکھ، امن اور خوشحالی عطا فرمائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *