
گزشتہ روز لڑکے کا نہیں ملا سراغ ،آج بھی سرچ آپریشن جاری رہا
نئی دہلی ،23اگست (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سریتا وہار وارڈ کے تحت جسولا گاو ¿ں میں ایک 15 سالہ لڑکا متھن پتنگ پکڑنے کی کوشش کے دوران نالے میں گرنے سے لاپتہ ہو گیا۔ پولیس اور ایم سی ڈی کی ٹیموں نے رات گئے تک اس کی تلاش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔
جنوبی دہلی کے سریتا وہار پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع جسولا گاو ¿ں میں ہفتہ کو ایک 15 سالہ لڑکا نالے میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ پولیس اور ایم سی ڈی کی ٹیموں نے وسیع پیمانے پر تلاشی لی لیکن دیر رات تک اس کا کوئی نام و نشان نہیں ملا۔مقامی لوگوں کے مطابق، لڑکا، متھن، اپنے خاندان کے ساتھ جسولا میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ اس کے والد آٹو رکشہ ڈرائیور ہیں۔ وہ دوپہر کے وقت جسولا نالے میں پتنگ پکڑنے کی کوشش میں گر گیا۔
مقامی کونسلر منیش چودھری کے مطابق نالے میں گاد اور کچرا جمع ہو گیا ہے۔ جسولا سیوریج پلانٹ سے خا ر ج ہونے والا ٹریٹ شدہ پانی اس نالے سے آگرہ کینال میں جاتا ہے۔ نالے کے دونوں کناروں پر مکانات بنائے گئے ہیں، جس سے بلڈوزر کے لیے علاقے تک رسائی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کربس اسپتا ل کے قریب نالہ زیر زمین گزرتا ہے۔ رات دیر گئے تک ایم سی ڈی، پولیس اور فائر ٹیموں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ لڑکے کی تلاش اتوار کی صبح دوبارہ شروع کی گئی، حالانکہ ابھی خبر لکھے جانے تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
ادھرپردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ جنوب مشرقی دہلی کے جسولا علاقے کے نالے میں ہفتہ کی صبح آٹھو یں جماعت کے 15 سالہ طالب علم متھن کے کھلے نالے میں گرنے اور دن بھر تلاش کے باو جو د لاپتہ ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، تشویشناک اور دہلی سرکار کی سنگین لاپرواہی کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے سرکار کی شدید مذمت کی۔
No Comments: