Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اوکھلا اسمبلی حلقہ میں اوپن نالے اور سیور راحت کے بجائے بن رہے ہیں موت کا سبب!

ذاکر نگر ،ابو الفضل اور سریتا وہار وارڈکے سیور اور نالے میں لوگوں کے گرنے کا سلسلہ جاری

ایم ایل اے ، کونسلر زاور اپوزیشن لیڈر ایک دوسرے پر لگا رہے ہیں سیاست کرنے کے الزام
حلقے کے لوگوں کے ساتھ مسلسل پیش آر رہے حادثات سے کیسے محفوط کیا جائے ،کسی کو فکر نہیں

نئی دہلی ،23اگست (میرا وطن نیوز )
اوکھلا اسمبلی حلقہ کے مختلف وارڈوں میں اوپن نالوں اور اوبڑ کھاوڑ سڑکوں اور زیر تعمیر سیور وغیرہ سے و قتاً فوقتاً جان لیوا حادثے ہورہے ہیں ۔اس کے علاوہ ان تمام وارڈوں میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ان پر غیر قانونی قبضوں کی وجہ سے ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کا ای رکشا اور بائک اور چھوٹی بڑی گاڑیو ں سے ٹکرانے کے واقعات بھی رو نما ہورہے ہیں ۔پچھلے دنوں شاہین باغ چالیس فٹا روڈ پر ایک زیر تعمیر سیور کے ادھورے کام کی وجہ سے ایک نوجوان بائک سمیت گٹر میں جا گرا تھا ۔فی الحال سریتا وہار وارڈ کے تحت اوپن نالے میں پتنگ لوٹنے کے دوران ایک نوجوان گر گیا ۔اس سے قبل بھی مقامی لوگو ں کے ساتھ ایسے حادثات ہوتے رہے ہیں ۔اس کے باوجود منتخب نمائندے اور اپوزیشن لیڈر کوئی مثبت حل نکالنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ منتخب نمائندے کوئی بھی چھوٹا موٹا ترقیاتی کام کرانے کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال کر واہ واہی لوٹنے کو ہی اپنی ذمے داری سمجھ رہے ہیں ۔جبکہ اپوزیشن لیڈر منتخب نمائندوں کی کمیو ں کو اجاگر کرنے والی تصاویر اور ویڈیو ڈال کر انہیں گھیرنے کی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں ۔دلچسپ یہ ہے کہ مقامی امانت اللہ خان اپنے ذریعہ کرائے جا رہے ترقیاتی کاموں کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے عوام میں پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ زمین پر کام کر رہے ہیں ۔ایم ایل اے کی ٹیم بھی اس کام میں سوشل میڈیا پر ان کا ساتھ بخوبی نبھا رہی ہے۔
ذاکر نگروارڈ سے کانگریس کونسلر نازیہ دانش بھی صاف صفائی اور کچھ چھوٹے موٹے کام کی ویڈیو اور تصا ویر سوشل میڈیا پر شیئر کر عوام کی واہ واہی لوٹنے میں مصروف ہیں ۔حالانکہ وہ پچھلے دنوں سڑکوں پر کم دکھائی دیتی تھیں مگر اب پہلے کے مقابلے نظر آرہی ہیں ،کبھی کبھا ان کے شوہر سابق کونسلر شعیب دانش بھی وارڈ میں سرگرم رہنے کی تصاویر اور ویڈیو ڈال کرزمین پر سرگرم ہونے کا عوام میں پیغام دے رہے ہیں ۔
ابو الفضل انکلیو وارڈسے کانگریس کونسلر اریبہ خان فی الحال صفائی ستھرائی اور سیور کے ساتھ انکروچمنٹ ہٹانے کو لے کر کم نظر آرہی ہیں ۔حالانکہ وہ کچھ وقت پہلے سڑکوں پر کافی سرگرم دکھائی دیتی تھیںاور اپنے کاموں سے زمین پر ہونے کا ثبوت بھی دے رہی تھیں ۔دلچسپ یہ ہے کہ ان کے والد سابق ایم ایل اے آصف محمد خان بھی کونسلر بیٹی اریبہ خان کے ساتھ سرگرم نظر آتے تھے مگروہ بھی اب کم ہی دکھا ئی دے رہے ہیں ۔
سریتا وہار وارڈ کی کونسلر نیتو اپنے حلقہ میں کم ہی سرگرم نظر آتی ہیں حالانکہ ان کے شوہر منیش سوشل میڈیا پرصاف صفائی کا کام ہو یا تقریبات میں شامل ہو نے کا معاملہ ہو خاصہ سرگرم نظر آتے ہیں ۔دلچسپ یہ ہے کہ اوپن نالے کا پانی جسولہ گاﺅں تک بھر جانے کے وقت بھی کافی سیاست ہوئی تھی اور اور اب بچہ نالے گرنے کے وقت بھی خوب سیاست ہورہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حالیہ میں جسولہ نالے میں بچہ گر جانے اور ابھی تک سراغ نہیں ملنے کے دوران گزشتہ روز ایم ایل اے امانت اللہ خا ن اور اپوزیشن خاتون لیڈر کے درمیان بحث بھی ہوئی ،اس دوران ایک دوسرے پر الزام بھی لگائے گئے ۔اسی طرح ایم ایل اے ٹیم کے ایک رکن حسن اقبال ایڈووکیٹ سو شل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کونسلر اریبہ خان کے غائب ہونے کے الزام لگاتے نظر آرہے ہیں ۔کونسلر نیتو کے شوہر منیش بھی وقتاً فوقتاً ایم ایل اے امانت اللہ خان پر الزام لگاتے رہے ہیں ۔
ذاکر نگر کی کونسلر ناز یہ دانش بھی مقامی ایم ایل اے پر الزام لگاتی رہتی ہے ۔اپوزیشن لیڈر محمود احمد بھی کو نسلر نازیہ دانشن اور ایم ایل اے امانت اللہ خان پر الزام لگاتے رہتے ہیں ۔کونسلر اریبہ خان اور آ صف محمد خان بھی ایم ایل اے پر الزام لگاتے رہے ہیں ۔جبکہ اامانت اللہ خان بھی نازیہ دانش ،اریبہ خان اور نیتو منیش پر ان جیسے ہی الزام لگاتے رہے ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *