
نئی دہلی ،21اگست (میرا وطن نیوز)
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی سورہ ¿ آل عمران میں ایک ضابطہ اوراصول بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے اللہ کے رسول آپ کہہ دیجیے کہ اگرتم اللہ سے محبت رکھتے ہوتو میری پیروی کرو تواللہ تم سے محبت کرنے لگے گا اورتمہارے گناہوں کو معاف فرمادے گا۔ان خیا لات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی اوکھلا میں خطبہ ¿ جمعہ کے دوران کیا۔
مولانا رحمانی نے کہا کہ ہمارا بنیادی فریضہ ہے کہ اگرہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت رکھتے ہیں تو آپ کی سچی پیروی بھی کریں اور آپ نے جوکچھ حکم دیا ہے اسے تسلیم کریں ، جن چیزوں سے روکا ہے ان سے اجتناب کریں ، آپ کی دی ہوئی خبروں کی تصدیق کریں اور آپ نے جوطریقہ سکھادیا بالکل اسی طریقہ پراللہ کی عبادت کوانجام دیں۔
مولانا محمد رحمانی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی اطاعت کی فضیلت اور آپ کے نام پر کی جا نے والی بدعات وخرافات کی قباحت پر گفتگو فرمارہے تھے۔ انہوں نے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم اس وقت تک مو ¿من نہیں ہوسکتے جب تک میں تمہاری نظر میں تمہارے آبا و ¿اجداد ، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاو ¿ں۔مولانا محمد رحمانی نے اخیر میں دین کی طرف رجوع، بدعات وخرافات سے اجتناب کی اپیل اور دعائیہ کلمات پر خطبہ ختم ہوا۔
No Comments: