Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کےلئے مہم شروع

میئر نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ’موسکیٹو ٹرمینیٹر ٹرین-2026‘ کو ہری جھنڈی دکھائی

نئی دہلی، 21 اگست (میرا وطن نیوز)
راجدھانی میں مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے دہلی کے میئر پرویش واہی نے جمعہ کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ’موسکیٹو ٹرمینیٹر ٹرین-2026‘ (ایم ٹی ٹی) کو ہری جھنڈی دکھا کر اس مہم کا آغاز کیا۔
میئر پرویش وِاہی نے کہا کہ موسکیٹو ٹرمینیٹر ٹرین-2026 دہلی میونسپل کارپوریشن اور شمالی ریلوے کی مشترکہ اور منصوبہ بند ویکٹر کنٹرول مہم ہے۔ اس مہم سے قبل ایم سی ڈی کی جانب سے ریلوے ٹریک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خصوصی صفائی مہم چلا کر صفائی کی گئی اور مچھروں کی ممکنہ افزائش گاہوں کی نشاندہی کی گئی۔ اب اسی مہم کے اگلے مرحلے میں نشان زدہ اور حساس علاقوں میں مچھروں کے لاروا کو ختم کرنے والی ادویات کا بڑے پیمانے پر چھڑکاو ¿ کیا جا رہا ہے۔
میئر نے بتایا کہ موسکیٹو ٹرمینیٹر ٹرین-2026 کے پہلے مرحلے میں تقریباً 75 کلومیٹر ریلوے ٹریک اور اس سے ملحقہ علاقوں کو کور کیا جائے گا۔ ریلوے پٹریوں کے دونوں جانب واقع نشیبی علاقوں، پانی جمع ہونے والی جگہوں اور مچھروں کی ممکنہ افزائش گاہوں پر خصوصی طور پر اینٹی لارول ادویات کا چھڑکا و ¿ کیا جائے گا۔ اس کے لیے پاور اسپرے ٹینکروں کو ٹرین کے ساتھ چلایا جائے گا، تاکہ ان مقامات تک بھی مو ¿ثر طریقے سے دوا پہنچائی جا سکے جہاں عام طور پر دستی طور پر پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔
میئر نے کہا کہ اس مہم کو صرف ایک مخصوص راستے تک محدود نہیں رکھا گیا ہے بلکہ مرحلہ وار طریقے سے دہلی کے مختلف اہم ریلوے راستوں کو کور کیا جائے گا۔ مقررہ پروگرام کے مطابق نئی دہلی سے رتھ دھانا ، آدرش نگر-بادلی، دہلی جنکشن، دہلی شاہدرہ، حضرت نظام الدین، لاجپت نگر، سرائے روہیلہ، پٹیل نگر، صفدرجنگ، کشن گنج، صدر بازار، دہلی کینٹ، پالَم-گڑگاو ¿ں، فریدآباد، اوکھلا-تغلق آباد سمیت مختلف ریلوے راستوں پر اینٹی لاروا سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
اس موقع پر انہوں نے دہلی کے باشندوں سے اپیل کی کہ صفائی کو صرف ایم سی ڈی کی ذمہ داری نہ سمجھیں بلکہ اسے اجتماعی ذمہ داری بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں، دفاتر اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دینا، کولروں اور پانی کی ٹنکیوں کی باقاعدگی سے صفائی کرنا اور مچھروں کی ممکنہ افزائش گاہوں کو ختم کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر محکمہ صحت عامہ کے افسر اشوک راوت اور ایم سی ڈی و شمالی ریلوے کے سینئر افسران موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *