
اگلے سال اسمبلی انتخابات کے مد نظر یو پی کو دی گئی ترجیح
نئی دہلی ،17اگست (میرا وطن نیوز )
بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے رہنے والے کنور باسط علی کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کا قومی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کٹھور اسمبلی حلقہ کے کایستھ بڈا گاو ¿ں کے رہنے والے کنو ر باسط علی نے تنظیم کے اندر ایک طویل اور محنتی سفر کے بعد اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر کے عہدے سے اٹھ کر اس کے قومی صدر بن گئے ہیں۔ ان کی تقرری نے علاقے میں اور مسلم راجپوت برادری کے اند ر پارٹی کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاستری نگر میرٹھ میں رہائش پذیر 40سالہ گریجویٹ زراعت پیشہ سے تعلق رکھنے باسط علی نے 2011 میں بی جے پی کے ساتھ اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز ڈسٹرکٹ کو-میڈیا انچارج کے طو ر پر کیا۔ اس کے بعد، انہوں نے ضلع میڈیا انچارج کے طور پر کام کیا اور 2012 میں اقلیتی مور چہ کا ضلع صدر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے راشٹریہ مسلم منچ کے علاقائی کنوینر جیسی ذمہ داریاں بھی نبھائیں ۔ تنظیم کے اندر ان کے کام اور فعال مصروفیت کو تسلیم کرتے ہوئے بعد میں انہیں اقلیتی مورچہ کے ریا ستی صدر کی اہم ذمہ داری سونپی گئی۔
وہ اتر پردیش اردو اکادمی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نتیجتاً اردو زبان و ادب سے متعلق مسائل کے بارے میں ان کی بصیرت کو تنظیم میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ اپنی تنظیمی ذ مہ داریوں کے ساتھ ساتھ باسط علی نچلی سطح پر بھی سرگرم رہے۔ انہوں نے ذاتی طور پر مدارس میں یوگا کو فروغ دینے کے اقدامات کی قیادت کی اور ‘مودی مترا’ جیسی اسکیموں کو نافذ کیا۔باسط علی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران اہم کردار ادا کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اگلے سال ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات
کے پیش نظر اتر پردیش میں مسلم ووٹروں میں پیغام دینے کے لئے پارٹی نے یہ تقرری کی ہے۔
No Comments: