Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صفائی کارکن کے قتل کے خلاف دوسرے دن بھی دھرنہ جاری رہا

سرکار کا کوئی بھی نمائندہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کےلئے نہیں پہنچا

خاندان کو ایک کروڑ روپے کی مالی مدد ینے کی ریکھا سرکار سے مانگ

نئی دہلی، 17اگست(میرا وطن نیوز)
راجدھانی کے کلیان پوری میں اتوار کی صبح سرِعام چاقو سے حملہ کرکے صفائی کارکن کے قتل کے خلاف لو گوں کا دھرنا پیر کے روز بھی جاری ہے۔ متوفی خاندان کو انصاف دلانے کے لیے عام آدمی پارٹی کے کونڈلی سے رکن اسمبلی کلدیپ کمار بھی لوگوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ لیکن ابھی تک ریکھا گپتا سرکار کی جانب سے کوئی نمائندہ ان سے ملاقات کرنے نہیں پہنچا ہے۔آپ کے دہلی پردیش صدر سور بھ بھاردواج نے کہا کہ صفائی کارکن کے دن دہاڑے قتل کے خلاف لوگ دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ ملاقات کے لیے آئیں اور خاندان کو ایک کروڑ روپے کی مالی مدد دی جائے، لیکن سرکار خاموش ہے۔
دوسری جانب دھرنے پر بیٹھے کونڈلی سے آپ رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے کہا کہ ہم لال بہادر شاستری اسپتال کے اندر موجود ہیں۔ یہ اتوار کی صبح سات بجے کا واقعہ ہے، جب صفائی کا کام کرنے والے ہمار ے بھائی انل کو دہلی میں چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سے صفائی کارکن یہاں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پوری رات یہاں بیٹھے رہنے کے بعد اب اگلا دن ہو چکا ہے، لیکن ابھی تک انل کے قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
خاندان کی پہلی مانگ یہ ہے کہ قتل کے ملزم کو گرفتار کرکے فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور سب سے پہلے اسے پھانسی دی جائے۔ دوسری مانگ یہ ہے کہ خاندان کو ایک کروڑ روپے کا معاو ضہ دیا جائے، کیونکہ انیل ہی گھر کا کمانے والا تھا اور اس کا قتل اس حکومت اور نظام کی وجہ سے ہوا ہے۔ تیسری مانگ یہ ہے کہ خاندان کے ایک فرد کو مستقل سرکاری ملازمت دی جائے، کیونکہ عارضی ملازمین کی پوری عمر عارضی ملازمت کرتے کرتے گزر جاتی ہے اور وہ اسی عارضی ملازمت کی حالت میں مر جاتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *