Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

علمائے کے باہمی اتفاق و اتحاد سے امت کا اختلاف اور انتشار دور کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر اعظم بیگ

نئی دہلی /راجستھان ،11اگست (میرا وطن نیوز )
© راجستھان مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ’عصر حاضر میں دینی مدارس کے فارغین اور طلبہ مدار س کا مطلوبہ کردار‘ کے عنوان پر ایک روزہ ریاستی اجلاس جامعہ ہدایت جے پور کے احاطے میں منعقد ہوا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دینی مدارس کے فارغین کو خطابت، تحریر اور سوشل میڈیا کے ذر یعے نوجوان نسل تک دین کا پیغام پہنچانا چاہیے اور ملک کے تمام باشندوں تک اسلام کے امن و اشتی اور سکون و سلامتی کے پیغام کو عام کرنا چاہیے مدارس میں کمپیوٹر، انگریزی اور پیشہ ورانہ کورسز کا اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔طلبہ کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا جائے ۔
ڈاکٹر اعظم بیگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ”آج کے دور میں دینی مدارس کے فارغین کی ذمہ داری صرف تدریس تک محدود نہیں رہی، بلکہ انہیں معاشرے کی اصلاح، نوجوانوں کی رہنمائی اور قوم کی تعلیمی و سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کو بھی اپنانا ہوگا تاکہ ہمارے طلبہ ہر میدان میں اپنا لوہا منوا سکیں۔”ڈاکٹر اعظم بیگ نے زور دے کر کہا کہ علمائے کرام کے باہمی اتفاق اور اتحاد سے ہی امت کا اختلاف اور انتشار دور کیا جا سکتا ہے جو وقت کی ناگزیر ضرورت ہے
ا س دوران مفتی شہر مولانا ذاکر نعمانی نے کہاکہ موضوع کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اور یہاں موجود مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی موجودگی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس طرح کے موضوعات پر برابر غور و خوض کرتے رہیں۔طارق اکرام اللہ نے کہاکہ علماءکرام دینی اور ایمانی عقائد اور تعلیمات نبوی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اج بھی اپنے وطن کی سکون و سلامتی کے لیے سر گرم عمل ہیں۔عبدالواحد قاسمی نے کہاکہ ملک میں بڑی تعداد میں موجود برادران وطن دستور کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ چل کر اپنی پرانی قدروں اور عظیم قربانیوں کی تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔آخر میں ڈاکٹر اعظم بیگ نے تمام علمائے کرام، مہمانانِ خصوصی اور جامعہ ہدایت کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اور سبھی کو تنظیم کی جانب سے یادگارینشان پیش کیے گئے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *