
نئی دہلی ،9اگست(میرا وطن نیوز )
بسلسلہ چہلم امام حسین ؑ شمال مشرقی ضلع دہلی کے سندر نگری واقع شیعہ جامع مسجد امام حسن عسکریؑ میں سا لانہ مجالس برائے جلوس عزا کا انعقاد کیا گیا۔انجمن امام حسن عسکری کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس مجلس کو معروف خطیب اہلبیت مولانا سید شباب حیدر نقوی نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مولانا سید شباب حیدر نے مجلس امام حسینؑ کی اہمیت اور افادیت پر گفتگو کی۔ انہوںنے بتایا کہ یہ مجلسیں امام حسینؑ ہماری زندگی ہماری پہچان ہیں ، تقرب الہی کا ذریعہ ہیں،اورمحبتوں کی تقسیم ہیں نفرتوں کا خاتمہ ہیں۔ یاد رکھنا چاہئیے کہ ان مجلسوں کی بقاءااور وجود ہماری وجہ سے نہیں ہے بلکہ ہمارا وجود ان مجلسوں کے سبب ہے۔
مولانا سید شباب حیدر نقوی نے کہا کہ اللہ فرما رہا ہے کہ دیکھو ہم نے انسانوں کی ہدایت کے لئے دو چیزیں بھیجی ہیں ، ایک نور اور ایک کتاب مبین ہے۔ قرآن کریم میں کتاب مبین کا ترجمہ قرآن کیا ہے لیکن نور کا ترجمہ کسی نے نہیں کیا ، اگر اس پر پوچھا جائے تو لوگ کہیں گے کہ کتاب اللہ کی طرف سےائی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ہم نور کا ترجمہ علی سے کرتے ہیں کہ وہ اشارہ علی ؑکی ہی جانب ہے۔ مجلس کے آخر میں مصائب شہدائے کربلا بیان کیئے اور اہل حرم کا لٹ کر مدینہ میں جانے کا پردرد منظر بھی بیان کیا ساتھ ہی جناب سکینہ بنت الحسین ؑکی شہادت کا واقعہ پیش کیا۔
بعد مجلس شبیہ تابوت ، شبیہ ذو الجناح امام حسین ؑ ، علم مبارک برآمد ہوا۔ مجلس میں مرثیہ خوانی انجم جعفری کر بلائی نے کی اورنظامت بہار حیدر نے انجام دی جبکہ ڈاکٹر شمس الحسن شمس فیض آبادی ، شباب بھائی اور مولانا علقمی نے پیش خوانی کی۔ جلوس عزا میں انجمن سپاہ عباسیہ شیعہ نگر رجیٹی ، انجمن یادگار حسینی حاجی پور بہٹہ ، انجمن حیدری کھجوری ،ا نجمن حسنی ، انجمن شبیریہ پہانی ،انجمن صدائے حسینی ،انجمن غلام اہلبیت ، انجمن گلزار حسینی طلسی نکیتن اور انجمن امام حسن عسکری کے ماتم داروں نے سینہ زنی و نوحہ خوانی برپا کی۔ یہ روایتی جلوس اپنے روایتی را ستوں سے گزرتا ہو اواپس مسجد امام حسن عسکری میں تمام ہوا۔ دوران جلوس مولانا غلام علی نے ماتم دار وں سے خطاب کیا۔ جلوس عزا میں انجمن امام حسن عسکری کے تمام عہد یداران ، ممبران اور مومنین سندر نگری نے خصوصی تعاون فرمایا جس کے لئے صدر انجمن نجمی نقوی نے سبھی کا شکریہ ادار کیا
No Comments: