
نئی دہلی، 27 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹول گیٹس پر ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اندور ماڈل کا مطالعہ کریں، تاکہ اسے ایم سی ڈی زو ن میں سے کسی ایک میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جاسکے۔انہوں نے پیر کو ایم سی ڈی کی ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی،جس میں راجدھانی میں شہری سہولیات سے متعلق اہم ترجیحا ت (ٹھوس فضلہ کا انتظام، پانی جمع ہونے کی روک تھام اور مون سون کے دوران ویکٹر سے پیدا ہو نے والی بیماریوں سے بچاو ¿ کے اقدامات) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایل جی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹول گیٹس پر ٹریفک جام کے مسئلے کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا اورافسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اندور ماڈل کا مطالعہ کریں تاکہ اسے ایم سی ڈی زون میں سے کسی ایک میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جاسکے۔
میٹنگ میں پی ایم-ادے اسکیم کی پیشرفت، سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں اور شہر بھر میں روڈ سیفٹی آڈٹ کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کے ہر افسر کو موثر شہری خدما ت فراہم کرنے میں چوکنا، فعال اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ وقت پر کام مکمل کرنے اور ذمہ داری کے مضبوط احساس کے ساتھ ہی ایک صاف، محفوظ اور مضبوط دہلی کی تعمیر کی جا سکتی ہے
No Comments: