
نئی دہلی،26جولائی (میرا وطن نیوز)
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) غازی آباد چیپٹر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے 25 جولائی 2026 کو جنید کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں مکمل قانونی اور ہر طرح کی ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ محمد جنید جنتر منتر، نئی دہلی میں منعقدہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔ احتجاج کے دوران انہوں نے طلباءمظاہرین کو کھانا فراہم کرنے جیسی خدمت خلق کے اہم فریضہ کو انجام دیا تھا، جسے مظاہرے میں کمیونٹی تعاون کی ایک اہم مثال قرار دیا گیا۔
ملاقات کے دوران اے پی سی آر کے وفد نے محمد جنید کے اہل خانہ سے تفصیلی گفتگو کی اور مقدمے سے متعلق تمام پہلوو ¿ں پر معلومات حاصل کیں۔ وفد نے خاص طور پر جنید کے خاندان کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ اور ان کی حراست کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اہل خانہ نے اپنے خدشات اور تحفظات وفد کے سامنے رکھے، جنہیں غور سے سنا گیا اور متعلقہ قانونی نکات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اے پی سی آر کے نمائندوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ تنظیم اس معاملے کو پوری سنجیدگی کے ساتھ آ گے بڑھائے گی اور انصاف کے حصول کے لیے دستیاب تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے ۔اسی سلسلے میں اے پی سی آر کے وفد نے 25 جولائی کو ضلع غازی آباد کے تھانہ مسوری کے اسٹیشن ہاو ¿ س آفیسر (ایس ایچ او) سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے انہیں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے قانون کے مطابق ضروری کارروائی اور غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔
اس موقع پر اے پی سی آر کے وفد میں ایڈووکیٹ ندیم اختر، ایڈووکیٹ مجیب الرحمان، ایڈووکیٹ افسر چوہدری، ایڈووکیٹ محسن چوہدری اور ایڈووکیٹ گلفام صدیقی شامل تھے۔اے پی سی آر نے اپنے بیا ن میں کہا کہ تنظیم ہمیشہ شہری حقوق، آئینی انصاف اور قانونی تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔ محمد جنید اور ان کے اہل خانہ کو ہرممکن قانونی، اخلاقی اور تنظیمی تعاون فراہم کیا جائے گا، اور انصاف کے حصول تک تنظیم ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
No Comments: