Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بابر پور اسمبلی حلقہ کے کبیر نگر وارڈ کے تحت مقامی کونسلر حاجی ظریف کی قیادت میں کینڈل مارچ

دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد بھی کئی ریاستوں میں پیپر لیک کے معاملے سامنے آئے

مستقبل میں امتحانات میں پیپر لیک کے معاملے رو نما نہ ہوں ،سرکار کو کرنا ہوں گے پختہ انتظام

نئی دہلی ،26جولائی (میرا وطن نیوز )
شمال مشرقی دہلی کے بابر پور اسمبلی کے تحت کبیر نگر بلاک کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام دہلی پردیش کانگر یس صدرکی کال پر ملک گیر سطح امتحات میںپیپر لیک ہونے، طلبہ کے حقوق کو دبانے اور ان پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی آواز کو مضبوط کرنے کے لیے امن کینڈ ل لائٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنتر منتر پر ہوئے احتجاج کے بعد آخر کار مرکزی کی بی جے پی سرکار نے وزیر تعلیم کا استعفیٰ تو لے لیا ہے مگرابھی بھی کئی ریاستوں میں پیپر لیک ہورہے ہیں جن کو روکنا ہوگا ۔
دہلی پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مقامی میونسپل کونسلر حاجی ظریف کی قیادت میں یہ مارچ کونسلر کے دفتر سے کبیر نگر ہوتے ہوئے شمشان گھاٹ تک روانہ ہوا، جس میں سینکڑوں کانگریسی کارکنا ن اور مقامی معززین نے شرکت کی۔ یہ مارچ ’طلبہ کو انصاف دو‘، ’طلبہ کے خلاف مظالم بند کرو‘، ’طلبہ کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لو‘اور دھر میندر پردھان کا استعفیٰ دینے سے پیپر لیک کا مسئلہ ختم نہیں ہوا سرکار کو پختہ انتظام کرنے ہوں گے ،تاکہ مستقبل میں پیپر لیک نہ ہوں” جیسے نعروں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس کینڈل مارچ کے شرکاءمیں محمد شباب، گلفام چودھری، کلام چودھری، حافظ دلشاد، اشو ملک، حاجی سعید، مشتاق، زاہد سیفی ، منڈل صدر ہاشم بھورے، آصف انصاری، چاند صدیقی، مونو ملک، منا خان، فضل الدین، یو سف چودھری، دانش چودھری، مہر الدین، راجہ چودھری اور دیگر شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *