Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ابھیجیت دیپکے نے پیپر لیک کے خلاف نوجوانوں کو بیدار کرنے کا کام کیا: اٹھاولے

رام داس اٹھاولے نے اتر پردیش میں بی جے پی سے 5 اسمبلی سیٹوں کا مطالبہ کیا

اگر بی جے پی5 سیٹیں نہیں دیتی ہے تو ہم 25 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے

لکھنو ¿/نئی دہلی، 26 جولائی (میرا وطن )
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے نے اتوار کو لکھنو ¿ میں کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے نیٹ امتحان کے تنازعہ اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرکے ملک کے نوجوانوں کو بیدار کرنے کا کام کیا ہے۔ ہر شہر میں ہزاروں نوجوان ان کی حمایت میں نکل آئے۔ مہاراشٹر کے ہر ضلع میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کی۔
لکھنو ¿ کے وی وی آئی پی گیسٹ ہاو ¿س میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اٹھاولے نے کہا کہ وہ نوجوانوں پر لاٹھی چارج کی حمایت نہیں کرتے لیکن اس تحریک کو سیاسی رنگ د ینے کی کوشش ضرور کی گئی۔ اس کا کریڈٹ ابھیجیت دیپکے اور سونم وانگچک کو جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار نوجوانوں کی طاقت پر اقتدار میں آئی ہے۔ نوجوانوں نے مودی کی قیادت دیکھ لی تھی۔ اس لیے نوجوانوں نے مودی کو تین بار وزیراعظم بنایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس معاملے پر بڑی ہمت دکھائی ہے۔ دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔ 47 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ایک نیا، سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوان مودی کے ساتھ رہیں گے۔ راہل گاندھی کے ساتھ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اٹھاولے 26 نومبر کو لکھنو ¿ میں ریلی کریں گے :
اٹھاولے نے بتایا کہ 26 نومبر کو یوم آئین کے موقع پر لکھنو ¿ میں ڈیفنس ایکسپو کے قریب ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی طرف سے ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ اس ریلی میں ریاست بھر سے تقریباً ایک لاکھ کارکنان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی سے مطالبہ کریں گے کہ ہم اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹیں دیں۔ اگر بی جے پی پانچ سیٹیں نہیں دیتی ہے تو ہم 25 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *