Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دھرمندر پردھان کا استعفیٰ جمہوریت کی سب سے بڑی جیت :کجریوال

کسانوں کے بعد نوجوانو ں کے سامنے جھکی معزورمودی سرکار :سنجے سنگھ

نئی دہلی، 25جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ملک کے نوجوانوں کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوئی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے ۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرمندر پردھان کا استعفیٰ جمہوریت کی سب سے بڑی جیت ہے۔ ملک کے نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لائی اور آخرکار دھرمندر پردھان کو استعفیٰ دینا ہی پڑا ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کے عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ گیا تھا۔ سرکاریں عوام کی بات سنتی ہی نہیں تھیں۔ لیکن اب سرکارکو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ جمہوریت ہے اور جمہوریت میں سرکارکو عوام کی بات سننی ہی پڑ ے گی۔ ملک کے عوام کو امید ہے کہ سرکار امتحانی نظام میں اصلاحات کرے گی، دوبارہ کبھی پرچہ لیک نہیں ہونے دے گی اور ہمارے بچوں کو کبھی خودکشی نہیں کرنی پڑے گی۔
آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12برسوں میں صرف دو مرتبہ ایسا موقع آیا ہے جب غرور میں ڈوبی مودی حکومت کو مجبوراً جھکنا پڑا۔ پہلی مرتبہ کسانوں کی تحریک کے دوران ایک سال بعد سرکار کو جھکنا پڑا تھا اور دوسری مرتبہ نوجوانوں کی یہ تحریک ہے، جس کے سامنے سرکارکو جھکنا پڑا ہے۔ اس کے نتیجے میں وزیر تعلیم کا استعفیٰ ہوا اور این ٹی اے کے کئی افسران کو برطرف کیا گیا، جو نوجوانوں کی بہت بڑی جیت ہے۔ اس کے علاوہ، مودی سرکار کا ریکارڈ رہا ہے کہ اس نے ہر تحریک کو لاٹھیوں کے زور پر کچلنے کی کوشش کی اور سرکار کسی کے سامنے نہیں جھکی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم لوگ نعرہ لگاتے تھے کہ جس طرف جوانی چلتی ہے، اس طرف زمانہ چلتا ہے۔ ملک کے کروڑوں نوجوانوں کو سلام کہ نوجوانوں نے اس ملک کے وزیر اعظم اور مغرور حکومت کو دکھا دیا ہے کہ جب نوجوان بیدار ہوتا ہے تو سرکار کو کمبھ کرن کی نیند سے جاگنا پڑتا ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *