
نئی دہلی، 26 جولائی(میرا وطن نیوز )
’مادر وطن کے دفاع میں بہایا گیا خون ہماری آزادی کو محفوظ بناتا ہے، جبکہ انسانیت کی خدمت میں دیا جا نے والا خون زندگیاں بچاتا ہے؛ دونوں ہی قوم کے لیے بے لوث لگن اور قربانی کی علامت ہیں۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اتوار کو مہاراجہ اگرسین بھون، روہنی میں منعقدہ سالانہ خون عطیہ کیمپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ 27 ویں کارگل وجے دیو س کے موقع پر انہوں نے کارگل کے شہداءکو پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہندوستانی فوجیوں کی مقد س یاد کو ایک عظیم انسانی اقدام سے جوڑنے کے لیے منتظمین کی ستائش کی۔
اسمبلی اسپیکر نے کارگل وجے دیوس پر سالانہ خون عطیہ کیمپ کے انعقاد کے لیے بلڈ ڈونیشن فاو ¿نڈیشن کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ خون کا عطیہ عوامی خدمت کی اعلیٰ ترین شکلوں میں سے ا یک ہے، جو شہداءکی یاد کو شہری فرض کے ایک بامعنی عمل میں بدل دیتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے بہادر سپاہیوں کی شاندار وراثت کو قوم کی تعمیر اور سماجی خدمات میں فعال حصہ لے کر آگے بڑھائیں۔
No Comments: