Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کےلئے صرف چھ دن باقی، آخری تاریخ 31 جولائی

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(4) کے تحت وہ ٹیکس دہندگان جو مقررہ تاریخ تک اپنا ریٹرن داخل نہیں کر پاتے، وہ 31 دسمبر 2026 تک یا اسیسمنٹ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے بیلیٹڈ ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں

نئی دہلی، 25 جولائی (میرا وطن )
انکم ٹیکس ادا کرنے والے تمام اہل ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنا لازمی ہے۔ مالی سال 2025-26 (اسیسمنٹ ایئر 2026-27) کے لیے آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخر ی تاریخ 31 جولائی مقرر ہے، اور اب اس میں صرف چھ دن باقی رہ گئے ہیں۔
انکم ٹیکس محکمہ نے ہفتہ کو ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ آخری وقت کا انتظار نہ کریں اور اسیسمنٹ ایئر 2026-27 کے لیے اپنا آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-2 فارم 31 جولائی سے پہلے ضرور داخل کر یں۔
محکمہ نے کہا کہ سرکاری انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل پر جا کر 31 جولائی سے پہلے اپنا آئی ٹی آر جمع کرا ئیں تاکہ کسی بھی قسم کے جرمانے سے بچا جا سکے۔محکمہ کے مطابق، زیادہ تر تنخواہ دار ملازمین اور انفراد ی ٹیکس دہندگان کو چاہیے کہ آخری تاریخ سے پہلے ہی اپنا ریٹرن جمع کرا دیں۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص 31 جولائی کی مقررہ مدت گزر جانے کے بعد ریٹرن داخل کرتا ہے تو وہ بیلیٹڈ ریٹرن جمع کرا سکتا ہے، تاہم تاخیر کی صورت میں اسے جرمانہ، اضافی سود اور ٹیکس سے متعلق کئی مراعات سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(4) کے تحت وہ ٹیکس دہندگان جو مقررہ تاریخ تک اپنا ریٹرن داخل نہیں کر پاتے، وہ 31 دسمبر 2026 تک یا اسیسمنٹ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے بیلیٹڈ ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *