
نئی دہلی، 25 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی پہلی خاتون میئر شکنتلا آریہ کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔اظہار تعزیت کرنے والوں میں میئر پرویش واہی،ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت ،ایوان لیڈر جے بھگوان یادو ،چیئر پرسن اسٹینڈنگ کمیٹی ستیہ شرما ،اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ ،کانگریس لیڈر نازیہ دانش و دیگر شامل ہیں ۔ مرحومہ کا تعلق بی جے پی سے تعلق تھا۔ ریاستی صدر صدر ہرش ملہوترا نے تعزیت کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں ہرش ملہوترا نے کہا کہ شکنتلا آریہ نے 1997-98 تک دہلی کی میئر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور وہ دہلی بی جے پی کی پہلی خاتون میئر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 1980 کی دہائی کے اواخر سے لے کر 2010 کے قریب تک انہوں نے پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنانے میں مسلسل فعال کردار ادا کیا۔
ملہوترا نے کہا کہ شکنتلا آریہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک طاقتور علامت تھیں۔ انہیں عوامی زندگی میں سادگی، تنظیم کے لیے لگن اور عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے دہلی بی جے پی خاندان نے ایک سینئر اور رہم رہنما کھو دیا ہے
No Comments: