Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پیپر لیک معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ کا وعدہ کھوکھلا

سی بی آئی ثبوت نہیں دے گی تو کیا ہوگا: اروندکجریوال

نئی دہلی، 24 جولائی (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیپر لیک کے معاملات کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں سے متعلق قانون متعارف کرانے کے وعد ے پر سوال اٹھایا اور اسے ’کھوکھلا‘قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگر تفتیشی ایجنسی عدالت میں خاطر خواہ ثبوت پیش نہیں کرتی ہے تو فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا کوئی جواز نہیں ہے۔
جمعہ کو جاری ایک بیان میں، اروند کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیپر لیک کے معاملات میں تیزی سے ٹرائل کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی بات کی، لیکن نیٹ پیپر لیک معاملے میں، سی بی آئی نے مبینہ طور پر عدالت کو بتایا کہ اسے ملزم سنجیو مکھیا کے خلاف کافی ثبوت نہیں ملے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر سنجیو مکھیا ماسٹر مائنڈ نہیں ہے تو اصل ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اگر ماسٹر مائنڈ نہیں ہے تو پیپر لیک کیسے ہوا؟
کجریوال نے الزام لگایا کہ اگر سرکار کی تفتیشی ایجنسیاں عدالت میں ثبوت پیش نہیں کرتی ہیں تو فا سٹ ٹریک عدالتیں بھی غیر موثر ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکار کی نیت صاف ہوتی تو پیپر لیک کے ملزمان کے خلاف مضبوط تحقیقات کی جاتی اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دینے کی کوشش کی جاتی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *