Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنتر منتراحتجاج کے دوران 480 پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلز سرگرم

دہلی پولیس کی راجدھانی کے لوگوں سے افواہوں سے بچنے کی اپیل

نئی دہلی، 24 جولائی(ہ س)۔
جنتر منتر پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر پھیلائی جا نے والی افواہوں کے پیشِ نظر دہلی پولیس نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اب تک 480 پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جو موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گمراہ کن معلومات، ایڈٹ شدہ ویڈیوز اور جعلی پوسٹس پھیلا رہے ہیں۔ ان ہینڈلز کو بلا ک کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہی سوشل میڈیا ہینڈلز اس سے قبل ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھی سرگرم تھے۔ ان کا مقصد عوام، خصوصاً طلبہ، کو گمراہ کرنا، ان کے جذبات کو مشتعل کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنا ہے۔
دہلی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایڈٹ شدہ ویڈیو، جعلی پوسٹ یا نامعلوم سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ سے شیئر کی گئی معلومات پر فوری یقین نہ کریں۔ کسی بھی پیغام یا ویڈیو کو آگے بھیجنے سے پہلے اس کی حقیقت ضرور جانچ لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانا یا بغیر تصدیق کے انہیں شیئر کرنا حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ پرامن طریقے سے احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے اور دہلی پولیس اس حق کا احترام کرتی ہے۔ تاہم شہریوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی شرپسند یا سماج دشمن عناصر کے بہکاو ے میں نہ آئیں اور اپنے جذبات کا غلط استعمال نہ ہونے دیں۔ پولیس نے شہریوں سے صرف سرکا ری اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر ہی اعتماد کرنے کی اپیل کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *