Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنتر منتر کے اطراف میں موبائل انٹرنیٹ بند کرنے کے خلاف درخواست

دہلی ہائی کورٹ میں آج ہی ہوگی سماعت

نئی دہلی، 24 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے جنتر منتر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کے مرکزی حکومت کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے سے اتفاق کر لیا ہے۔ عدالت آج ہی اس معاملے کی سماعت کرے گی۔درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کو فوری مینشن کرتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست کی۔ وکیل نے مو ¿قف اختیار کیا کہ مرکزی حکومت اور متعلقہ حکام نے جنتر منتر کے اطراف میں موبائل انٹرنیٹ خدمات اچانک معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جو من مانا، غیر قانونی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
سکیورٹی انتظامات اور جاری احتجاج کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کرنے والی اس مفادِ عامہ کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے آج دوپہر بعد سماعت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ نیٹ پرچہ لیک کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے طلبہ جنتر منتر پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے بعد مرکزی وزارتِ داخلہ نے امن و امان کی صورتِ حال کا حوالہ دیتے ہوئے احتیاطی اقدام کے طور پر ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ اور متعلقہ قواعد کے تحت جنتر منتر کے ڈیڑھ کلومیٹر کے دائرے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔یہ پابندی شام سے لے کر رات گئے تک نافذ رہی، جس کے باعث جنتر منتر کے علاوہ کناٹ پلیس اور منڈی ہاو ¿س سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی موبائل ڈیٹا خدمات متاثر ہوئیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح بار بار انٹرنیٹ خدمات معطل ہونے سے عام شہریوں، مقامی تاجروں، طلبہ اور پیشہ ور افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درخواست گزار نے سرکارکے اس فیصلے کو آزادی اظہار اور حقِ معلومات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *