
نئی دہلی،22جولائی (میرا وطن نیوز )
لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میںمرکزی سرکارنے کہا کہ ملک بھر میں 47.47 لاکھ خاندانوں نے ‘پردھان منتری-سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا’ کے فوائد حاصل کیے ہیں، اور تقریباً 19 لاکھ گھرانوں نے کئی مہینوں کے لیے بجلی کا بل صفر درج کیا ہے۔جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویرسنگھ بدھوڑی نے سوال ا ٹھایا تھا۔ اس کے جواب میں نئی اور قا بل تجدید توانائی اور بجلی کے وزیر مملکت شریپاد نائک نے تحریری طو ر پر یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کا مقصد ایک کروڑ رہائشی گھرانوں میں روف ٹا پ سولر (آر ٹی ایس) سسٹم نصب کرنا ہے، جس کے لیے 75ہزار کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
اس تعلق سے بدھوڑی نے پوچھا تھا’ اب تک کتنے شمسی توانائی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں اور مرکز ی سرکار کی طرف سے کل سبسڈی دی گئی ۔ سرکار نے بتایا کہ فروری 2024 سے 20 جولائی 2024 کے درمیان ملک بھر میں کل 3,938,805 چھتوں پر شمسی کنکشن فراہم کیے گئے، جس سے 47.47 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت آج تک 27,323 کروڑ روپے مرکزی سرکار کی مدد کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 18.93 لاکھ سے زیادہ گھرا نوں نے اپنے استعمال کے پیٹرن کے لحاظ سے کئی مہینوں سے بجلی کے صفر بل درج کیے ہیں۔
No Comments: