Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کےلئے نامزدگی داخل

محترمہ ستیہ شرما نے چیئر پرسن اور ستیہ پال سنگھ نے ڈپٹی چیئر مین عہدے کےلئے پرچہ داحل کیا

اسٹینڈنگ کمیٹی کی دوابرہ ذمے داری دینے پر ستیہ شرما نے پارٹی اعلیٰ قیادت کا کیا شکریہ ادا

نئی دہلی ،21جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے منگل کو سو ک سینٹر میں واقع میونسپل سکریٹری کے دفتر میں نامزدگی داخل کی گئی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔ اس موقع پر دہلی کے میئر پرویش واہی، ڈپٹی میئر ڈا کٹر مونیکا پنت، قائد ایوان جے بھگوان یادو، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ہیم چند گوئل اور کونسلر مکیش گوئل بھی موجود تھے۔اس موقع پر میئر پرویش واہی نے کہا کہ وہ دہلی کو خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بی جے پی کی جانب سے وارڈ نمبر 226، گوتم پوری کی کونسلر ستیہ شرما نے چیئرپر سن کے عہدے اور وارڈ نمبر 248، کراول نگر ویسٹ سے کونسلر ستیہ پال سنگھنے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے اپنا کاغذا ت نامزدگی داخل کیا۔واضح رہے کہ ستیہ شرما دوسری بار کمیٹی کی چیئر پرسن بننے جا رہی ہیں ۔ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کا انتخاب پیر 27 جولائی 2026 کو ہوگا۔
واضح رہے کہ ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بی جے پی کے پاس مکمل اکثریت ہے۔کمیٹی کے کل 18اراکین میں بی جے پی کے 12ممبر ہیں جبکہ دیگر پارٹیوں کے 6ممبر ہیں ۔ایسے میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر پرسن عہدے پر ستیہ شرما کا چنا جانا تقریباً طے مانا جا رہا ہے ۔محترمہ ستیہ شرما نے اسٹینڈ نگ کمیٹی کے چیئر مین عہدے کی ذمے داری دوبارہ دینے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *