
دہلی میں انتظامی نظام کو صاف، زیادہ قابل رسائی اور شہریوں پر مرکوز بنانے کی سمت اہم قدم: وزیر اعلیٰ
نئی دہلی، 21 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی میں انتظامی نظام کو زیادہ موثر، واضح اور عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے مرکزی سرکارنے د ہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) ایکٹ، 1957 کے چودھویں شیڈول میں ترمیم کی ہے۔ یہ ترمیم باضابطہ طور پر ایم سی ڈی زون کے ناموں کو نئے ریونیو ڈسٹرکٹ کے نام کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ ایم سی ڈی کے اندر وارڈوں اور ان کے متعلقہ زونوں سے متعلق نئی تفصیلات کو مطلع کرنے کے لیے ایکٹ کے چودھویں شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ دہلی کے انتظامی نظام کو صاف، زیادہ قابل رسا ئی اور شہریوں پر مبنی بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1957 کے چو د ھویں شیڈول میں کی گئی ترمیم دہلی کے ریونیو انتظامیہ اور میونسپل انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل کو آسان بنائے گی۔ انتظامی علاقوں کے ناموں میں یکسانیت محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ دے گی، اسکیموں کے زیادہ موثر نفاذ کو قابل بنائے گی، اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہلی کے شہری ز یا دہ آسانی کے ساتھ سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔
دہلی سرکار کے ریونیو ڈپارٹمنٹ نے 25 دسمبر 2025 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے قومی دارالحکومت علا قہ دہلی میں 39 سب ڈویڑنز/تحصیلیں اور 13 علاقے بنائے تھے۔ ان علاقوں کو میونسپل کارپور یشن آف دہلی ، نئی دہلی میونسپل کونسل اور دہلی کنٹونمنٹ ایریا کے 12 زونوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ انتظامی کارکردگی اور عوامی سہولت کے پیش نظر، موجودہ ایم سی ڈی زونز کے ناموں کو اب باضا بطہ طور پر نئے ریونیو اضلاع کے ناموں کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔
نظرثانی شدہ چودھویں شیڈول میں تمام 250 ایم سی ڈی وارڈوں اور ان کے متعلقہ زونز کے ناموں کی تفصیل دی گئی ہے۔ اس انتظام کے تحت، 12 ایم سی ڈی زونز اب بیرونی شمالی، شمال، شمال مغرب، وسطی شمالی، پرانی دہلی، وسطی، مغرب، جنوب مغرب، جنوب مشرق، جنوب، مشرقی اور شمال مشرق کے طور پر درج ہیں۔
اس انتظامی صف بندی سے دہلی سرکار کے مختلف محکموں کے فیلڈ ایڈمنسٹریشن کے اندر بہتر تال میل کو فروغ دینے کی امید ہے۔ ریونیو ایڈمنسٹریشن اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے استعمال کیے جانے والے زونل ناموں میں یکسانیت سرکاری اسکیموں کے نفاذ، بین محکمہ جاتی رابطہ کاری، اور شہریوں کو خد مات کی فراہمی کو صاف اور زیادہ موثر بنانے میں مدد کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں تمام 250ایم سی ٹی وار ڈ ز کو ان کے متعلقہ زون کے ساتھ تفصیل سے درج کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی مکمل کاپی اس رپورٹ کے ساتھ منسلک ہے۔
No Comments: