Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر پرویش واہی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات

دہلی کی صفائی اور تین لینڈ فل سائٹس پر جاری کام سے کرایا واقف

نئی دہلی ،8جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی نے بدھ کومرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران راجدھانی میں صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے اور دہلی کی تین لینڈ فل سائٹس پر بائیو مائننگ اور ویسٹ پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی پیش رفت سے واقف کرایا۔اس دوران دیگر موضوعا ت میں دہلی کی مجموعی ترقی اور ہری بھری دہلی ، ٹھوس فضلہ کا انتظام، ماحولیاتی تحفظ، اور عوامی بہبود شا مل رہے ۔
اس موقع پرمیئر پرویش واہی نے مرکزی وزیر داخلہ کو بتایا کہ اوکھلا لینڈ فل سائٹ پر بائیو مائننگ اور و یسٹ پروسیسنگ کے ذریعے کل 62 ایکڑ میں سے تقریباً 30 ایکڑ اراضی کو دوبارہ حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 80 لاکھ میٹرک ٹن میراثی فضلے کو اب تک سائٹ پر کامیابی سے ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، جبکہ تقریباً 15 لاکھ میٹرک ٹن تازہ کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ طے شدہ ایکشن پلان کے مطابق، اوکھلا لینڈ فل سائٹ پر تازہ اور میراثی کچرے کے ڈھیروں کو دسمبر 2026 تک مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
میئر نے بھلسوا لینڈ فل سائٹ پر اہم پیش رفت کی مزید اطلاع دی۔ کل 70 ایکڑ میں سے تقریباً 25 ایکڑ اراضی پر دوبارہ دعویٰ کیا گیا ہے، اور دسمبر 2026 تک اس لینڈ فل سائٹ کو بھی مکمل طور پر ختم کر نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سے دوبارہ حاصل کی گئی زمین کو مفاد عامہ اور تر قیا تی منصوبوں کے نفاذ کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے مقامی شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور راجدھانی کی شہری ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔
میئر نے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ کو ان تکنیکی اور آپریشنل رکاوٹوں سے آگاہ کیا جو پہلے غا زی پور لینڈ فل سائٹ پر غیرضروری مواد (مٹی) کو ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں پیدا ہو ئی تھیں۔ انہو ں نے غازی پور لینڈ فل سائٹ پر بائیو مائننگ اور ویسٹ پروسیسنگ کے کاموں میں نمایا ں طور پر تیز ی لائی ہے، جس کا ہدف دسمبر 2027 تک اس سائٹ کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہے۔
میئر نے کہا کہ ایم سی ڈی ماحولیاتی معیارات پر عمل کرتے ہوئے سائنسی سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ اور جدید ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے راجدھانی کو صاف ستھرا، سرسبز اور لینڈ فل فری بنانے کے لیے پو ر ی وابستگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مرکزی سرکار کے مسلسل تعاون اور ر ہنما ئی سے دہلی جلد ہی صفائی اور پائیدار شہری ترقی میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *