Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اندر پرستھ وکاس پارٹی کا بی جے پی میں انضمام

پارٹی لیڈرمکیش گوئل سمیت 15 ارکان شامل

وزیر اعلیٰ اورہر ش ملہوترا نے کیا استقبال

نئی دہلی، 10 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ جمعہ کو اندر پرستھ وکاس پارٹی کے کنوینر مکیش گوئل اور پا ر ٹی کے 15 ارکان بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے تمام کونسلروں کو بی جے پی کا پٹکا پہنا کر پارٹی کی رکنیت دلائی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اندر پرستھ وکاس پارٹی کے کنوینر مکیش گوئل، ہیم چند اور دیگر کونسلر وں کا بی جے پی میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں چار انجن والی سرکارچل رہی ہے۔ اس لیے اندر پرستھ وکاس پارٹی کا بی جے پی میں انضمام پوری دہلی کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔
اندر پرستھ وکاس پارٹی کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے کونسلروں میں مکیش گوئل، ہیم چند گوئل، دیویندر کمار، منیشا جسویر کرالا، اوشا شرما، انل رانا، دنیش بھاردواج، بوبی کنر، روناکشی شرما، اشوک پانڈے، صاحب کمار، راکھی یادو، راجیش لاڑی،ہمانی جین، کمل بھاردواج اور لینا کماری شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *