
ریاستی بی جے پی نے کافی غور و خوض کے بعد دی ہری جھنڈی
نئی دہلی، 6 جولائی(میرا وطن نیوز )
بی جے پی اعلیٰ قیادت نے ریاستی رہنماﺅں کے ساتھ کافی غور و خوض کرنے کے بعدآخر کار دہلی میونسپل کارپوریشن کی وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات کو ہرح جھنڈی دے دی گئی ۔ریاستی صدر ہرش ملہوترا کا پیغام ملنے کے ساتھ ہی میونسپل اکائی کے لیڈر وں نے انتخابی عمل کو آگے بڑھا یا۔واضح رہے کہ کئی وجوہات کے سبب وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات کو دوبار ملتوی کردیا گیا تھا ۔
دہلی بی جے پی نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے اندر زونل اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میونسپل سکریٹری کے پیر کو جاری سرکلر کے مطابق تمام 12 زونز کے چیئرپرسنز اور 6 اسٹینڈنگ کمیٹی ممبران کے انتخابات اب 15 جولائی کو ہوں گے۔ زونل (وارڈ کمیٹی) چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدوں کے ساتھ ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکنیت کے لیے کاغذات نامزدگی انتخا بات کی تاریخ سے تین واضح دن پہلے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔میونسپل سکریٹری کے دفتر نے کاغذا ت نامزدگی فارم دینا شروع کر دیا ہے۔
دلچسپ یہ کہ ناتجربہ کار سکریٹری بلدیات نے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ کے حوالے سے پیچیدگی پیدا کر دی۔ 6 جولائی کو جاری کردہ سرکلر میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ پھر، اسی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ انتخابی تاریخ سے تین واضح دن پہلے تک کاغذات نامز د گی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ جب جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی تھی، تو انتخابات سے پہلے “تین واضح دنوں” کا کٹ آف بتانے کی ضرورت تھی؟
No Comments: