Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہندو دھرم کوجتنا نقصان اور توہین بی جے پی نے کی ہے ،بیرونی حملہ آوروں نے بھی نہیں کی :کجریوال بھاجپا کے قومی صدر کی ریلی میں ہنو مان جی کے بھیس میں رقص کر رہے شخص کے وائرل ویڈیو پر رد عمل

نئی دہلی، 6جولائی(میرا وطن نیوز )
لکھن ¶ میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کے قافلے کے آگے ہنومان جی کے بھیس میں رقص کرنے والے ایک شخص کی وائرل ویڈیو پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال سمیت پارٹی کے متعدد سینئر رہنما ¶ں نے شدیدردعمل ظاہر کیا ہے۔ اروند کجریوال نے کہا کہ ہندو دھرم کو جتنا نقصان اور اس کی جتنی توہین بی جے پی کے لوگوں نے کی ہے، شاید بھارت کی 5ہزار سالہ تاریخ میں باہر سے آنے والے حملہ آوروں نے بھی نہیں کی ہوگی۔ جتنا ان لوگوں نے ہندو ¶ں کو لوٹا ہے، اتنا آج تک کسی نے نہیں لوٹا۔ بی جے پی کے لوگ ہندو دھرم پر ایک کلنک ہیں۔ انہوں نے نتن نوین سے کہا کہ آپ یہ کیا کر رہے ہیں؟ کیا آپ کو شرم آتی ہے؟ پورے ہندو سماج سے معافی مانگیے۔
اروند کجریوال نے بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کی ریلی میں ان کی گاڑی کے آگے بھگوان ہنوما ن کے بھیس میں بی جے پی کا جھنڈا ہاتھ میں لے کر رقص کرنے والے شخص کی ویڈیو اور اپنی جانب سے ہنومان جی کی پوجا کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں تصویریں ہندو عقید ے کے تئیں دو مختلف نظریات کی علامت ہیں۔ ہماری نظریاتی سوچ یہ ہے کہ ہم بھگوان رام اور ہنومان جی کے بھکت ہیں، ان کے تئیں عقیدت اور آستھا رکھتے ہیں۔ ہم ان کی پوجا کرتے ہیں، ان کے سا منے سر جھکاتے ہیں اور ان کا آشیرواد حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ ان کی سوچ یہ ہے کہ یہ لوگ ہنومان جی اور رام چندر جی کو بھگوان ہی نہیں مانتے۔ ان کے لیے رام اور ہنومان صرف اقتدار اور دولت حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہیں بھگوان کی توہین کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوتی۔
آپ کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے؟ بی جے پی کے رہنما اپنے جلوس میں بھگوان بجرنگ بلی کو بی جے پی کا جھنڈا تھما کر نچوا رہے ہیں۔ اگر یہی حال رہا تو بی جے پی ہندو دھرم ختم کرکے بی جے پی دھرم نافذ کر دے گی۔ اپنے رہنما ¶ں کو بھگوان قرار دے کر ان کے مندر بنوائے گی اور ملک کے عوام سے ان کی پوجا کروائے گی۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے نتن نوین سے کہا کہ لاکھوں ہندو ¶ں کی طرح میرے مذہبی جذ با ت بھی اس سے مجروح ہوئے ہیں۔اسی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے آپ کی سینئر رہنما اور دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف آتشی نے کہا کہ بی جے پی کے جو رہنما کل سے یہ شور مچا رہے ہیں کہ نتن نوین کی توہین ہو گئی، کیا وہ آج بجرنگ بلی کی توہین کے بارے میں منہ کھولنے کی ہمت رکھتے ہیں؟ ریکھا گپتا اور بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین اپنے آپ کو ہنومان جی سے بھی بڑا سمجھتے ہیں اور بھگوان کو اپنے سامنے پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ نچواتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *