Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے اسکولوں ، مانسون انتظام اور کانوڑ یاترا کی تیاریوں کو لے کر جائزہ میٹنگ کی

ریکھا گپتا نے میٹنگ میں مقررہ وقت پر عمل درآمد کےلئے سینئرافسروں کو جاری کیں ہدایات

نئی دہلی، 6 جولائی(میرا وطن نیوز )
ڈی ڈی سی اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی ریکھا گپتا نے پیر کو ’مشن کایا کلپ‘ کے تحت سرکاری اسکولوں میں چلائے جارہے تزئین و آرائش کے کاموں، آنے والی کانوڑ یاترا کی تیاریوں اور مانسون کے دوران پانی جمع ہونے سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران، تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے اپنے اپنے اضلاع میں دو خستہ حال سرکاری اسکولوں کی بحالی کے لیے کیے گئے کام کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ مزید برآں، راجدھانی میں مانسون کے موسم کے لیے مختلف محکموں کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن اور ایم ایل اے ہریش کھورانہ ، جتیند ر مہاجن ، کلونت رانا، ڈاکٹر انل گوئل ، اشوک گوئل ، سوریہ پرکاش کھتری ، گجیندر درال، پون شرما اور نیر ج بسویاکے علاوہ تمام 13 اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس اور مختلف محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکارکا مقصد صرف بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ انہیں ایک محفوظ، صاف ستھرا اور متاثر کن ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہو ئے ، ’مشن کایاکلپ‘ کے تحت، تمام ضلع مجسٹریٹس کو اپنے متعلقہ اضلاع میں دو انتہائی خستہ حال سرکاری اسکولوں کا انتخاب کرنے اور گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ان کی مکمل طور پر اصلاح کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
مختلف اضلاع کی طرف سے کئے گئے کام کا جائزہ لینے کے دوران، وزیر اعلیٰ نے خصوصی طور پر ان افسر و ں کی تعریف کی جنہوں نے اسکولوں میں لائبریریوں، اسٹیم لیبز، سائنس لیب، کمپیوٹر لیبز، سمارٹ کلاس رومز، واٹر کولر، تزئین و آرائش شدہ بیت الخلاءاور پرکشش دیواروں کی پینٹنگ جیسی اعلیٰ سہولیا ت کو تیار کرنے کے لیے لازمی کاموں سے آگے بڑھ کر کام کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ‘مشن کایا کلپ’ کے تحت آو ¿ٹر نارتھ، نارتھ ایسٹ اور نئی دہلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں کی طرف سے کئے گئے قابل ذکر کام کی تعریف کی اور ان کی کوششوں کو دوسرے اضلاع کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *