
نئی دہلی، 5 جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے راجدھانی کے مختلف حصوں میں پانی جمع ہونے، ٹریفک کی افرا تفری اور ہلکی بارش کے بعد عوام کی تکلیف کو بی جے پی کی قیادت والی دہلی سرکار اورایم سی ڈی کی انتظا می ناکامی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کی سڑکیں محض معمولی بارش کے دوران تالاب میں تبدیل ہو جاتی ہیں، تو یہ سرکار کی مانسون کی تیاریوں پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔
دیویندر یادو نے نوٹ کیا کہ بی جے پی سرکارنے مانسون سے پہلے ڈرین کی صفائی، پانی نکاسی کے نظام کو ٹھیک کرنے اور پانی جمع ہونے سے روکنے کے بارے میں بڑے بڑے دعوے کیے ہیں۔ تاہم ہلکی بارش کے پہلے ہی سپیل نے ان دعووں کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کر دیا۔ راجدھانی کے کئی علاقو ں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں، جس سے لوگوں کو گھنٹوں ٹریفک جام، آنے جانے میں مشکلات اور روزمرہ کی زندگیوں میں شدید خلل پڑاہے۔
دیویندر یادو نے الزام لگایا کہ دہلی سرکاراور دہلی میونسپل کارپوریشن کے درمیان تال میل کی کمی، نالیوں کی صفائی میں لاپرواہی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے نظام کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے راجدھانی کے شہری ہر سال اس بار بار آنے والی پریشانی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے بجائے تشہیر پر زیادہ توجہ دے رہی ہے
No Comments: