Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امت شاہ کو قوم کو بتانا چاہیے کہ وہ رام مندر کیوں نہیں گئے ہیں : پاٹھک

مودی سرکار میں نمبر 2نے ایک بار بھی رام مندر کا دورہ نہیں کیا:نارنگ

نئی دہلی، 2 جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے نمبر دو لیڈر امت شاہ کو ایودھیا میں کبھی رام مند ر نہ جانے پر نشانہ بنایا ہے۔ آپ کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے کہا کہ امت شا ہ پر قوم کو یہ وضاحت کرنی ہے کہ مندر کی تعمیر کے بعد سے انہوں نے رام للا کی پوجا کیوں نہیں کی ۔ ا نہو ں نے کہا کہ جبکہ ملک امت شاہ کو بھگوان رام کے سب سے بڑے بھکت کے طور پر دیکھتا ہے ۔ اس وجہ سے کہ وہ ہر انتخاب کے دوران دیوتا کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بھگوان رام میں کوئی حقیقی یقین نہیں رکھتے ہیں۔
آپ کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی ہر الیکشن میں بھگو ان شری رام اور سناتن دھرم کے نام پر ووٹ مانگتی ہے، امت شاہ نے ایک بار بھی شری رام مندر کا دورہ نہیں کیا۔ امت شاہ نے ہزاروں بار رام مندر کے نام پر ووٹ مانگے، اور رام للا نے اپنی انتخابی جیت کو یقینی بنایا؛ اس کے باوجود، امت شاہ – جو خود کو ’سناتانی‘ بتاتے ہیں، ایک بار بھی رام مندر نہیں گئے ۔ امت شاہ اور بی جے پی کے لیے سناتن دھرم اور رام مندر محض ایک چہرہ ہیں۔ بھگوان شری رام اور سناتن دھرم صرف ووٹ حاصل کرنے کے ہتھیار ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *