
نئی دہلی، 2 جولائی(میرا وطن نیوز)
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے ملک کے ممتاز اسلامی مفکر ، نامور معلم، صاحب طرز مصنف، دور اند یش ماہرِ تعلیم اور ملتِ اسلامیہ کی مو ¿ثر علمی و فکری آواز حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈو کیٹ نے ندوةالعلما اور جامعہ سید شہید کی انتظامیہ کے نام الگ الگ تعزیتی مکتوب میں کہا ہے کہ مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا وصال ہندوستان میں معاصر اسلامی علمی روایت کے ایک تابناک دور کے اختتام کے مترادف ہے۔
اس موقع پر فیروز احمد نے کہا کہ آپ نے ندوةالعلمائ، لکھنو ¿ میں بطور استاد کئی دہائیوں تک قرآن و سنت کی تعلیم، اسلامی علوم کی اشاعت، علمی تحقیق اور ہزاروں طلبہ و علماءکی تربیت کا عظیم فریضہ انجام دیا۔ آپ کی گہری علمی بصیرت، وسیع مطالعہ، مو ¿ثر خطابت، اعتدال پسند فکر اور دینِ اسلام کی بے لو ث خدمت نے انہیں ملک اور عالمِ اسلام میں غیر معمولی عزت و احترام سے نوازا۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مولانا سید سلمان حسینی ندوی کی مغفرت فرمائے، ان کی دینی، علمی اور ملی خدمات کو شرف قبو لیت عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان، شاگردوں، متعلقین اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
No Comments: