
نئی دہلی، یکم جولائی (میرا وطن نیوز)
میئر پرویش واہی نے نریلا زون میں صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بدھ کو 56 اضافی گاڑ یو ں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوںنے بتایا کہ کارپوریشن نے پہلے ہی تین دیگر زونوں میں صفائی کے کاموں کو تقویت دینے کے لیے اضافی گاڑیاں شامل کی ہیں۔اس موقع پر شمال مغربی دہلی کے ایم پی یوگیندر چندولیا اور ایم سی ڈی میں قائد ایوان جے بھگوان یادو بھی میئر کے ساتھ موجود تھے۔
اس موقع پرمیئر پرویش واہی نے بتایاکہ کارپوریشن نے پہلے روہنی، شاہدرہ شمالی اور شاہدرہ جنوبی زونو ں میں صفائی ستھرائی کو مضبوط بنانے کے لیے گاڑیاں شامل کی تھیں۔ آج نریلا زون کی شمولیت کے ساتھ ہی ایسے زونز کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کے باقی ماندہ زونز میں بھی جلد ہی اضافی گاڑیاں تعینات کر دی جائیں گی۔
میئر نے بتایا کہ کل 56 اضافی گاڑیاں – جن میں 32 آٹو ٹپر، 16 ہائیوا ٹرک اور 8 جے سی بی شامل ہیں – کو نریلا زون کے لیے شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر یوگیش رانا، ببیتا ڈباس ، جنتا دیوی ، کونسلر انجو دیوی،نامزد اراکین ونود سہراوت اور لکشمن آریہ اور راگھویندر مینا و دیگر افسران موجود تھے۔
No Comments: