
نئی دہلی، 30جون(میرا وطن نیوز )
دہلی میں جاری خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر)کے عمل کے سلسلے میں مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے بی ایل اے 2-کارکنوں کی میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں پارٹی کے جنرل سکریٹری عادل احمد خان نے کہا کہ ایس آئی آر کے نام پر دہلی کے لاکھوں ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن عام آدمی پارٹی جمہوریت پر ہونے والے اس حملے کو کسی بھی قیمت پر کا میاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بی ایل اے-2 کارکنوں کو اپنے اپنے بوتھ علاقوں میں مسلسل سرگرم رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بی جے پی کی ووٹ کاٹنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
مصطفی آباد سے ایم ایل اے کے امید وار رہے عادل احمد خان نے تمام بی ایل اے-2 کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ ایس آئی آر کا عمل مکمل ہونے تک اپنے اپنے بوتھ علاقوں میں مسلسل متحرک رہیں، عو ا م کے درمیان جائیں اور ہر اہل ووٹر کو ضروری تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ووٹ کاٹو سیاست کے خلاف عام آدمی پارٹی کا ایک ایک کارکن جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مصطفیٰ آباد کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس آئی آر کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنے تمام ضروری دستاویزات بروقت جمع کریں اور ایس آئی آر سے متعلق تمام کارروائی وقت پر مکمل کریں۔
No Comments: