Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

75 الیکٹرک گاڑیاں، ایم سی ڈی لاٹ میں 9 سال سے کھڑی ہیں

بی جے پی سرکار کی ای وی پالیسی کا مذاق اڑارہی ہیں : انکش نارنگ

بی جے پی کی ‘چار انجنوں والی’نا اہل سرکارکو جواب دینا چاہئے

نئی دہلی، 30 جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے منگل کو بی جے پی پر شد ید حملہ کر تے ہو ئے ان کے قول و فعل کے درمیان وسیع تفاوت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 75 الیکٹر ک گا ڑیاں، جو ایم سی ڈی پارکنگ میں9 سالوں سے بیکار پڑی ہیں، بی جے پی سرکارکی ای وی پالیسی کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ برسوں سے، یہ 75 الیکٹرک گاڑیاں سوک سینٹر میں ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر کے B-2 اور B-3 پارکنگ لیول میں دھول اکھٹی کر رہی ہیں، جبکہ بی جے پی کی ‘چار انجنوں والی’ سرکارنے اپنی نئی EV پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر انکش نارنگ نے کہا کہ 2017-18 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے خریدی یا لیز پر دی گئی، یہ گاڑیاں کبھی استعمال میں نہیں لائی گئیں۔ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کے صریح ضیاع کی نمائند گی کرتا ہے۔ جب بھی بی جے پی میئر سے وضاحت طلب کی جاتی ہے تو وہ محض انکوائری کا وعدہ کرکے ذمہ داری سے بچ جاتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر بی جے پی کی ‘چار انجن والی’ سرکار اپنی ای وی پالیسی کے بارے میں واقعی سنجیدہ ہے تو اسے پہلے ان 75 الیکٹرک گاڑیوں کا حساب دینا ہوگا جو ایم سی ڈی لاٹ میں برسوں سے کھڑی ہیں۔
انکش نارنگ نے کہا کہ ایم سی ڈی نے یہ گاڑیاں اہلکاروں کو فراہم کرنے اور ای وی پالیسی کو فروغ د ینے کے لیے لیز پر دی تھیں۔ اگرچہ معاہدوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے، لیکن ایم سی ڈی نے کمپنیوں کو بھا ر ی جرمانے اور رینٹل چارجز کی شکل میں ادائیگی کی ہے جو کہ گاڑیوں کی اصل قیمت سے زیادہ ہے ۔ جب موجودہ میئر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے محض انکوائری کا وعدہ کیا۔ اسی طرح سا بق میئر راجہ اقبال سنگھ بھی تحقیقات کی یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بی جے پی 2017 میں بھی ایم سی ڈی میں برسراقتدار تھی، اور یہ گاڑیاں جو ان کے دور میں خریدی گئی تھیں، آج تک غیر استعمال شدہ سڑ رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *