Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں ’چھاترو کی گونج ‘پروگرام کے سلسلے میں ریاستی کانگریس دفتر میں میٹنگ منعقد

2 جولائی سے 6 جولائی تک اسمبلی حلقوں میں پروگرام منعقد ہوںگے:انل بھاردواج

نئی دہلی، 30 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی ہدایت پرمنگل کوریاستی کانگریس کے دفتر راجیو بھون میں اسمبلی سطح کے مبصرین کے ساتھ میٹنگ منعقدہوئی، جس میں اے آئی سی سی سکریٹری اور دہلی کے شریک انچارج دانش ابرار، ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) انل بھاردواج،ریاستی جنرل سکریٹری عبد الحنان ، دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ صدر عبد الواحد قریشی، انڈین یوتھ کانگریس کے جنرل سکر یٹری وکاس چھیکا ر ہ ، اور آل انڈیا این ایس یو آئی کے جنرل سکر یٹر ی اونیش شرما نے خاص طور سے شرکت کی۔
اس موقع پرانل بھاردواج نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی مودی سرکارکے دور میں بڑے مسابقتی امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے بار بار لیک ہونے سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ نیٹ کا حالیہ پیپر لیک 12 سال قبل مودی سرکارکے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس طرح کا 90 واں واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما راہل گاندھی نے نیٹ پیپر لیک ہونے اور امتحانات میں بدعنوانی سے متعلق ناکامیو ں کے خلاف احتجاج کے لیے 25 جون سے 9 اگست تک 28 ریاستوں اور 28 شہرو ں میں ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے اور دہلی میں راجل جی کے ذریعہ طلبا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے منعقد ’چھتاتروں کی گونج‘ پروگرام کی تیاری میں کے لئے دہلی میں2 جولائی سے 6 جولائی تک اسمبلی حلقوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *