
نئی دہلی ،30جون (میرا وطن نیوز )
انجمن عزادارِ حسینؑ(امروہہ)، تری لوک پوری کا سالانہ جلسہ کربلا کوٹلہ، میور وہار فیز-۱ میں منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز تاجدار حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد انجمن کے جنرل سیکریٹر ی ظفر نقوی نے انجمن کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں گزشتہ سال کے دوران انجمن کی انجام دی گئی خد ما ت اور سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی گئی۔بعد ازاں سید رضا علی نے انجمن کی آڈٹ رپورٹ پیش کی، جسے میٹنگ میں موجود اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس کے بعدصدرانجمن ناظم علی نے اپنی کابینہ کی جانب سے تمام اراکین، عزاداران اور خدمت گزار افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی مدت صدارت مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا۔
اس موقع پرنئے صدر کے انتخاب کے لیے چار نام پیش کیے گئے جن میں سید ظفر نقوی ، فراز حسین نقو ی ،سید رضا علی اور سید ذیشان علی عابدی شامل تھے۔بعد ازاں سید ظفر نقوی، سید رضا علی اور سید ذیشا ن علی عابدی نے اپنی مصروفیات کے باعث اپنے نام واپس لے لیے۔اس کے بعد فراز حسین نقوی کو متفقہ طور پر انجمن کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔اس کے بعد آڈیٹر کے عہدے کے لیے سید رضا علی کا نام پیش کیا گیا، جس کی تائید کی گئی اور انہیں متفقہ طور پر آڈیٹر منتخب کیا گیا۔
بعد ازاں نو منتخب صدرب فراز حسین نقوی نے اپنی نئی کابینہ اور مجلس عاملہ کا اعلان کیا۔ نئی کابینہ میں صدر فراز حسین نقوی، نائب صدر ظفر نقوی،جنرل سیکریٹری علی عباس جعفری،سیکریٹری معصوم رضا (ساحل)، نشر و اشاعت ذیشان نقوی،خازن اسد نقوی اور آڈیٹر سید رضا علی شامل ہیں ۔مجلس عاملہ میں رضا شمیم،تاجدار حسین ، علی رضا (ببلو) ،غفار حسین ، کمال اختر ، تسلیم نقوی ، ناظم علی ، سہیل رضا (سنی)، حسن عباس جعفری ، وسیم رضا (راہل)شامل ہیں ۔
انجمن کے میر ماتم حضرات میں عباس رضوی ،کمیل تقوی ،یوسف رضا اورنوحہ خواں حضرات میںسید ذیشان علی ، ظفر نقوی ، راغب نقوی ، ذیشان نقوی ، محمد مہدی نقوی ، علی مرتضیٰ تقوی شامل ہیں ۔میٹنگ
کے اختتام پر نو منتخب صدر فراز حسین نقوی نے تمام اراکین، عزاداران اور خدمت گزاران کا شکریہ ادا کیا اور انجمن کی ترقی، اتحاد اور مو ¿ثر خدمت کے لیے پوری لگن اور اخلاص کے ساتھ کام کر نے کے عزم کا اظہار کیا۔
No Comments: