Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں5 سال سے رکے ہوئے کاموں کو آگے بڑھانے میں کامیابی`

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے ڈاکٹر شمس اقبال کی خدمات کو سراہا

نئی دہلی ،27جون (میرا وطن نیوز )
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان میں گزشتہ پانچ برس سے رکے ہوئے اہم کاموں کو دوبارہ آگے بڑھانے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر شمس اقبال کی مسلسل جدوجہد، سنجیدگی اور فعال کردار قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ملک میں اردو زبان کے آئینی، تعلیمی اور انتظامی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم ایک مو ¿ثر تحریک ہے، جس کے بانی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پروازالعلوم اور ڈاکٹر لال بہادر کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اردو کے حق میں درجنوں اہم مقدمات میں کامیابیاں حا صل ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ 4 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ میں ہندی ساہتیہ سمیلن کے خلاف مقد مے میں حاصل ہونے والی کامیابی اردو زبان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اگر اس مقدمے میں ہندی ساہتیہ سمیلن کامیاب ہو جاتا تو ملک کی ان سات ریاستوں میں، جہاں اردو کو دوسری سرکا ری زبان کا درجہ حاصل ہے، اس آئینی حق پر سنگین خطرات پیدا ہو سکتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ قانونی جدوجہد الہ آباد ہائی کورٹ سے شروع ہوئی تھی، جہاں ناکامی کے بعد ہند ی ساہتیہ سمیلن سپریم کورٹ پہنچا اور یہ مو ¿قف اختیار کیا کہ ایک ریاست میں صرف ایک ہی سرکار ی زبان ہونی چاہیے، تاہم سپریم کورٹ نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب اور کثیر لسانی ثقافت کا علمبردار ملک ہے، جہاں ایک ہی ریاست میں متعدد سرکاری زبانو ں کا ہونا آئین کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں کی اردو اکیڈمیوں کی ناگفتہ بہ صورتِ حال کے پیشِ نظر اردو ڈیو لپمنٹ آرگنائزیشن نے متعلقہ وزرائے اعلیٰ اور ریاستی سیکریٹریوں کو خطوط ارسال کیے ہیں تاکہ ان اداروں کو فعال اور مو ¿ثر بنایا جا سکے۔ اسی طرح تنظیم کی جانب سے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو بھی ایک مکتوب روانہ کیا گیا، جس پر مثبت جواب موصول ہوا، جو اردو کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ ڈاکٹر شمس اقبال جیسے مخلص اور سرگرم افراد کی خدمات اردو تحریک کا قیمتی سر مایہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ذمہ دار شخص کو اپنی ذمہ داری ایمانداری اور اخلاص کے سا تھ ادا کرنی چاہیے، کیونکہ اکثر اوقات ہماری اپنی غفلت ہی اردو کے مسائل میں رکاوٹ بنتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر اردو والے متحد ہو کر اپنے آئینی حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کریں تو یقیناً مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی اور اردو زبان و ادب کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *