
نئی دہلی، 27 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا اور سینئر قیادت کی رضامندی سے۔11تنظیمی اضلاع کے ضلعی صدور نے اپنے اپنے اضلاع کے لیے عہدیداران کی فہرستوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔تین اضلا ع – شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی اور نجف گڑھ کی فہرستوں کا اعلان موجودہ ضلعی صدور سے مشاورت کے بعد مناسب وقت پر کیا جائے گا۔کچھ نئے منڈل صدور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اس موقع پرہرش ملہوترا نے کہا کہ آج جاری کردہ عہدیداروں کی فہرست خواتین کی 33 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اہم مواقع فراہم کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قومی قیادت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں کی تقرری کے سلسلے میں تمام قائم کردہ اصولوں پر سختی سے عمل کیا گیا ہے۔یہ نیا تنظیمی ڈھانچہ دہلی کے لوگوں کی خدمت کے لیے پارٹی تنظیم میں زیادہ توانائی اور طاقت ڈالے گا۔
No Comments: