Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینی وزراءاور ارکان پارلیمنٹ کی مختلف مقامات پر یوگا مشق

یوگا کی باقاعدہ مشق شہریوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنائے گی:ریکھا گپتا

نئی دہلی ،21جون (میرا وطن نیوز )
قومی راجدھانی میں 12ویں بین الاقوامی یوگا دن مختلف مقامات پر یوگا تقریبات منعقد کی گئیں۔اس
کے موقع پروزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اسولا بھاٹی میں نیلی جھیل کے کنار ے یوگا سیشن میں سینکڑوں یوگا پریکٹیشنرز کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ اس سال کا تھیم، ’صحت مند بڑھا پے کے لیے یوگا‘ ایک صحت مند، فعال اور متوازن زندگی کا پیغام دیتا ہے۔ریکھا گپتا نے کہا کہ یوگا کی باقاعدہ مشق شہریوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنائے گی اور ایک صحت مند، توانا اور باشعور دہلی کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر ے گی۔اس موقع پر مقامی ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی ، وزیر سردار منجندر سنگھ سرسا اور ایم ایل اے کرتار سنگھ تنور دیگر سینئر لیڈر اور عہدیدار موجود تھے۔
دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے روہنی کے سیکٹر 14-واقع ڈسٹرکٹ سینٹر پارک میں یوگا مشق کی۔ ،وزیر آرٹ ، کلچر اینڈلینگویز ،سیاحت اور محنت کپل مشرا نے سونیا وہار سے لے کر وزیر آباد تک یمنا کناروں پر اور مختلف پشتوں پریوگا مشق کی ۔وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ نے نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں چار یوگا پروگراموں میں حصہ لیا ۔ وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے وکاس پوری واقع چھٹھ گھاٹ پر یوگا مشق
کی ۔دہلی جل بورڈ کے وائس چیئر مین ستیش اپادھیائے نے صفدر جنگ کلب میںیوگا مشق کی۔ایم پی ،منوج تیواری ،یوگیندر چندولیا ،پروین کھنڈیلوا ل،بانسری سوراج ،سابق صدر دہلی ویریندر سچدیوا ،این ڈی ایم سی چیئر مین کیشو چندرا نے یوگا مشق کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *