
نئی دہلی، 21جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ایودھیا میں واقع بھگوان شری رام کے مندر سے ان کی پادوکائیں اور گلے کا ہار چو ر ی ہونے کے معاملے پر ای ڈی پارٹی پر شدید حملہ کیا ہے۔ آپ کے راجیہ سبھا رکن اور اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے کہا کہ ایک طرف راجہ بھرت تھے، جنہوں نے مریادا پروشوتّم بھگوان شری رام کی ’پادوکائیں‘تخت پر رکھ کر 14برس تک ایودھیا کی حکمرانی کی، اور دوسری طرف بی جے پی کے لوگ ہیں جنہوں نے بھگوان شری رام کی پادوکائیں ہی چوری کر لیں۔ اس سے پہلے 2کروڑ کی زمین 18.5کروڑ میں، 3کروڑ کی زمین 24کروڑ میں اور 9کروڑ کی زمین 55کروڑ 47لاکھ روپے میں خریدی گئی۔ انہیں یہ سب کرتے ہوئے ذرا بھی شرم نہیں آئی۔ ایسے لوگوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ دان پاتر اور نہایت قیمتی تھا اور رام شلا ¶ں کی چوری کے معاملات بھی سا منے آ چکے ہیں۔ ان تمام واقعات سے کروڑوں ہندو ¶ں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور وہ شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ان بے ایمان لوگوں نے بھگوان شری رام کی پادوکائیں اور ان کے گلے کا ہار بھی چوری کر لیا ہے۔ ای ڈی پارٹی کے یہ چندہ چور اور بے ایمان عناصر ایسی حرکتیں کرتے ہوئے ذرا بھی شرم محسوس نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جب مریادا پروشوتّم بھگوان شری رام 14برس کے لیے بنواس پر گئے تھے تو ان کے بھائی راجہ بھرت نے ان کی پادوکائیں رکھ کر حکومت چلائی تھی۔ لیکن چندہ چور ای ڈی پارٹی اور ان کے سرپر ستو ں نے انہی بھگوان شری رام کی پادوکائیں چرا لیں۔ ایسے لوگوں کو اقتدار میں رہنے اور ملک پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ دیہات میں اگر کوئی شخص مندر میں معمولی سی چوری بھی کر لے تو اس کا سماجی بائیکا ٹ کر دیا جاتا ہے۔ لوگ اسے اپنے گھروں میں کھانے پر نہیں بلاتے، اس کی دعوت قبول نہیں کرتے اور کئی نسلوں تک اس سے سماجی تعلقات منقطع رہتے ہیں۔ لیکن یہ چندہ چور اور بے ایمان لوگ بھگوان شری رام کی پادوکائیں، ہار اور شلائیں چوری کر رہے ہیں اور زمینوں اور چندے میں مبینہ گھوٹالے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اب مزید یہ سب برداشت نہ کریں، بیدار ہو ں اور ان بے ایمان لوگوں کے خلاف اپنی آواز پوری قوت کے ساتھ بلند کریں۔
No Comments: